ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : آر ایس ایس کی تنظیم کو زمین دینے پر بڑھا ٹکراؤ ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کہتے ہیں کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ گووند پورا اندڈسٹریل ایریا جسے سابق صدر جمہوریہ شنکر دیا شرما کے زمانے میں قائم کیا گیا تھا ، یہاں کے واحد پارک کو آر ایس ایس کی تنظیم لگھو ادھیوگ بھارتی کے دفتر کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : آر ایس ایس کی تنظیم کو زمین دینے پر بڑھا ٹکراؤ ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
مدھیہ پردیش : آر ایس ایس کی تنظیم کو زمین دینے پر بڑھا ٹکراؤ ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بھوپال : بھوپال کے گووند پورا انڈسٹریل ایریا میں پارک کی زمین آر ایس ایس کی تنظیم لگھو ادھیوگ بھارتی کو الاٹ کرنے کو لیکر ٹکراؤ بڑھ گیا ہے ۔ حکومت کے ذریعہ گووند پورا انڈسٹریل ایریا کے واحد پارک کی زمین کو آرایس ایس کی تنظیم لگھو ادھیوگ بھارتی کے دفتر کے لئے الاٹ کرنے پر کانگریس نے نہ صرف اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ بلکہ سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے بھوپال میں حکومت کے موقف کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجی کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس کے ذریعہ جگہ جگہ پر بیریکیڈنگ تو کی گئی تھی ، لیکن جب کانگریس کارکنان نے بیریکیڈنگ پر چڑھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی توپولیس نے واٹرکینن کا استعمال کرنے کے انہیں روکا۔


سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کہتے ہیں کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ گووند پورا اندڈسٹریل ایریا جسے سابق صدر جمہوریہ شنکر دیا شرما کے زمانے میں قائم کیا گیا تھا ، یہاں کے واحد پارک کو آر ایس ایس کی تنظیم لگھو ادھیوگ بھارتی کے دفتر کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے ۔ یہاں پارک کے دس ہزار مربع فٹ میں لگائے گئے ہرے درختوں کو کاٹ کر یہاں پر دفتر بنایا جا رہا ہے ۔ یہاں کی مقامی ایم ایل اے کرشنا گور سے بھی نہیں پوچھا گیا۔ بی ایچ ای ایل سے بھی اس کی اجازت نہیں لی گئی ۔


دگ وجے سنگھ نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کے لئے یہ واحد پارک تھا ، جسے حکومت کے غیر آئینی طور پر ختم کیا ہے ۔ حکومت یہاں پر پر سنگ بنیاد رکھے گی تو اسے ہم گرائیں گے ۔ ہم نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو کئی بار فون کیا ، لیکن وہ فون پر بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ ہمارے پرامن احتجاج پر بھی واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے ہم گھبرانے والے ہیں ۔ حکومت سنگ بنیاد رکھے گی اور ہم اسے گرائیں گے۔


پارک کی زمین لگھو ادھیوگ بھارتی کو الاٹ کئے جانے کے تعلق سے جب نیوز 18 اردو نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے پوچھا ، تو انہوں نے اس کاجواب دینے کی  بجائے یہ کہا کہ جس آدمی کی عمر مندر کی سیڑھیاں چڑھنے کی ہو اس عمر میں وہ بیریکیڈ پر چڑھ رہا ہے ، تو اس سے کانگریس کے حالات کااندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھہتر سال کی عمر میں دگ وجے سنگھ بریکیڈنگ پر چڑھتے ہیں تو یوتھ کانگریس، این ایس یوآئی کہاں ہے ۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ کانگریس کے پاس نوجوان لیڈر نہیں ہیں ۔ بزرگوں کے نیتا دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ اور نوجوانوں کے  نیتا جے وردھن اورنکل ناتھ اور باقی کانگریس اناتھ  ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2021 08:41 PM IST