உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : مساجد میں لگائے جائیں گے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ، جانئے کیا ہے وجہ

    مدھیہ پردیش : مساجد میں لگائے جائیں گے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ، جانئے کیا ہے وجہ

    مدھیہ پردیش : مساجد میں لگائے جائیں گے کورونا ٹیکہ کاری کیمپ، جانئے کیا ہے وجہ

    کورونا ٹیکہ کاری مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے راجدھانی بھوپال کی مساجد سے کورونا ٹیکہ کاری مہم کو نئی توانائی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ کے تحت آئندہ ہفتہ راجدھانی بھوپالی کی دو درجن مساجد میں ایک ساتھ کیمپ لگائے جائیں گے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو مزید فعال بنانے کے لئے مساجد کمیٹی نے مساجد میں ٹیکہ کاری کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کا آغاز راجدھانی بھوپال سے کیا جائے گا ۔ مہم کے پہلے مرحلے میں راجدھانی بھوپال کی دو درجن مساجد میں ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہی نہیں مساجد کمیٹی نے مساجد میں لگائے جانے والے ٹیکہ کاری کیمپ میں مرد و خواتین کے لئے علاحدہ علاحدہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسر عرفات کہتے ہیں کہ کورونا کی وبائی بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسین کا لگانا بھی ضروری ہے ۔ ویکسین لگانے کو لیکر مساجد کمیٹی میں بائیس مارچ کو پہلی بار کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس کیمپ میں شہر قاضی و مفتی کے ساتھ بڑی تعداد میں علمائے دین نے شرکت کی تھی ۔ اس کے بعد علمائے دین کی اپیل پر شہر کے مختلف مقامات پر ٹیکہ کاری کے کیمپ تو لگائے گئے ، لیکن اب بھی سماج کا ایک بڑا حصہ کورونا ٹیکہ کاری محروم ہے ۔

    کورونا ٹیکہ کاری مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے راجدھانی بھوپال کی مساجد سے کورونا ٹیکہ کاری مہم کو نئی توانائی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ کے تحت آئندہ ہفتہ راجدھانی بھوپالی کی دو درجن مساجد میں ایک ساتھ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ کورونا ٹیکہ کاری کیمپ میں خواتین کے لئے علاحدہ سے انتظام کیا جائے گا ۔ تاکہ حواتین میں کورونا ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ساتھ ہی کورونا ٹیکہ کاری کیمپ کے خاکہ کو لے کر پیر کو شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی صدارت میں مساجد کمیٹی میں دن میں گیارہ بجے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں فیصلہ کے بعد کورونا ٹیکہ کاری کو لے کر عملی اقدامات کئے جائیں گے  ۔ تاکہ مدھیہ پردیش سے کورونا کی وبائی بیماری کا خاتمہ ہوسکے۔

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں مسلم سماج کے ذریعہ کورونا ٹیکہ کاری کے پہلے کیمپ کا انعقاد چھ اپریل کو بھوپال میں واقع ایشیا کی بڑی مساجد تاج المساجد میں کیا گیا تھا ۔ تاج المساجد میں کیمپ کی کامیابی کے بعد اب تک تین مرتبہ کیمپ لگائے جائے چکے ہیں ، جس میں ریکارڈ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔ تاج المساجد میں لگائے گئے کیمپ کے بعد اب مساجد کمیٹی کے ذریعہ بڑے پیمانے پر مساجد میں ٹیکہ کاری کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: