ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش: بھوپال سے متصل گاؤں میں کورونا ویکسینشین ٹیم پر لاٹھیوں سے حملہ، ایک گرفتار

راجدھانی بھوپال سے متصل گاؤں اومکارا سیونیا کی نرمدا کالونی میں جب کورونا ویکسینشین کے لئے ٹیم پہنچی ، تو شروع میں کچھ لوگوں کے ذریعہ ٹیکہ کاری کروائی گئی ، تبھی گاؤں کے پریم سنگھ وشوکرما نامی شخص نے کورونا ویکسینشین ٹیم سے گاؤں سے جانے کیلئے کہا اور جب ویکسینیشن ٹیم نے گاؤں سے جانے سے انکار کردیا تو پریم سنگھ وشوکرما نے نہ صرف انہیں دھمکایا بلکہ لاٹھی سے حملہ بھی کردیا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش: بھوپال سے متصل گاؤں میں کورونا ویکسینشین ٹیم پر لاٹھیوں سے حملہ، ایک گرفتار
مدھیہ پردیش: بھوپال سے متصل گاؤں میں کورونا ویکسینشین ٹیم پر لاٹھیوں سے حملہ، ایک گرفتار

بھوپال : ایک جانب مدھیہ پردیش حکومت  کورونا ویکسینشین میں ریکارڈ درج کر رہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب گمراہی کے سبب مدھیہ پردیش میں کورونا ویکسینیشن ٹیم پر ہونے والے حملوں کا سلسلہ تھمنے نام نہیں لے رہا ہے ۔ راجدھانی بھوپال سے متصل گاؤں اومکارا سیونیا کی نرمدا کالونی میں جب کورونا ویکسینشین کے لئے ٹیم پہنچی ، تو شروع میں کچھ لوگوں کے ذریعہ ٹیکہ کاری کروائی گئی ، تبھی گاؤں کے پریم سنگھ وشوکرما نامی شخص نے کورونا ویکسینشین ٹیم سے گاؤں سے جانے کیلئے کہا اور جب ویکسینیشن ٹیم نے گاؤں سے جانے سے انکار کردیا تو پریم سنگھ وشوکرما نے نہ صرف انہیں دھمکایا بلکہ لاٹھی سے حملہ بھی کردیا ۔


لاٹھی سے کورونا ویکسینشین ٹیم پر کئے گئے حملہ میں دو نرسیں تو بال بال بچ گئیں مگر ویکسینشین کے لئے لگائی ٹیبلیں ٹوٹ گئیں ۔ کورونا ویکسینیشن ٹیم کے ذریعہ کئےگئے حملہ کی اطلاع فورا بھوپال کے تھانہ سوکھی سیونیا کو دی گئی ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے کورونا ویکسینیشن ٹیم پر حملہ کرنے والے شخص پریم سنگھ وشوکرما کو گرفتار کیا اور اس لے کر تھانہ آگئی ۔


واضح رہے کہ کورونا ویکسینشین ٹیم پر مدھیہ پردیش میں یہ پہلا حملہ نہیں ہے ۔ اس سے قبل بھی اجین ، کھنڈوا، جھبوا وغیرہ میں گمراہی کے چلتے حملہ ہو چکا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ یہ کانگریس کے ذریعہ ویکسین کو لے کر پھیلائی گئی گمراہی کا نتیجہ ہے ۔ جس شخص نے کورونا ویکسیننیش ٹیم پر حملہ کیا تھا ، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔ حکومت کے ذریعہ کورونا ویکسینشین کو لیکر عوامی بیداری کو اور تیز کیا جارہا ہے ۔ تاکہ صد فیصد ویکسینیشن کیا جا سکا اور لوگ ویکسین کو لے کر پھیلی گمراہی سے باہر آسکیں ۔


وہیں کانگریس ترجمان بھوپیند گپتا کہتے ہیں کہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کانگریس کو بدنام کر رہی ہے ۔ حکومت کے ذریعہ جتنا فوکس میڈیا کی سرخیوں میں بنے رہنے کو لیکر کیا جا رہا ہے ، اس کا عشر عشیر عوامی بیداری پر صرف کیاگیا ہوتا تو آج مدھیہ پردیش میں یہ گمراہی نہیں ہوتی ۔ ویکسینیشن کو کانگریس کے ذریعہ نہ صرف حمایت دی گئی ہے بلکہ جگہ جگہ پر اس کو لیکر بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ مگر سرکار یہ تو بتائے کہ انجیکشن کی کالا بازاری ، نقلی پلازمہ اور نقلی ویکسین کے معاملے میں کارروائی کب ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 08:58 PM IST