ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : 60 دنوں کے بعد راجدھانی بھوپال ہوئی ان لاک، بازاروں پر نظر رکھنے کیلئے اٹھایا گیا یہ بڑا قدم

Madhya Pradesh News : راجدھانی کو ان لاک کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے جہاں ٹیکہ لگواؤ دکان کھلواؤ کا نعرہ دیا گیا تھا ، وہیں دکانداروں اور تاجروں کی ذریعہ حکومت کے اعلان پر خندہ پیشانی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور بڑی تعداد میں دکانداروں اور تاجروں نے ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : 60 دنوں کے بعد راجدھانی بھوپال ہوئی ان لاک، بازاروں پر نظر رکھنے کیلئے اٹھایا گیا یہ بڑا قدم
مدھیہ پردیش : 60 دنوں کے بعد راجدھانی بھوپال ہوئی ان لاک، بازار پر نظر رکھنے کیلئے اٹھایا گیا یہ بڑا قدم

بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال ساٹھ دن بعد پوری طرح سے ان لاک ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں کورونا ریکوری ریٹ ننانوے فیصد ہونے کے بعد حکومت نے راجدھانی کو ان لاک کیا ہے ۔ راجدھانی کو ان لاک کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے جہاں ٹیکہ لگواؤ دکان کھلواؤ کا نعرہ دیا گیا تھا ، وہیں دکانداروں اور تاجروں کی ذریعہ حکومت کے اعلان پر خندہ پیشانی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور بڑی تعداد میں دکانداروں اور تاجروں نے ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ حکومت کی جانب سے بازار کو ان لاک کرنے کے بعد بھی بازار پر نظر رکھنے کے لئے ایک سو اٹھارہ کمیٹوں کوتشکیل دیا گیا ہے ۔


بھوپال موتی مسجد روڈ کے اسٹیشنری دکان کے مالک محمد کلیم کہتے ہیں کہ ساٹھ دن کورونا اور لاک ڈاؤن کے بیچ کیسے گزرے ہیں ، اس کا تصور بیان سے باہر ہے ۔ اللہ کا شکرہے کہ اب نہ صرف کورونا سے نجات ملی ہے بلکہ بازار بھی ان لاک ہوگیا ہے ۔ اسی کے ساتھ ہماری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ کورونا ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے بلکہ کم ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے عوامی بیداری کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے ۔ بھوپال کی سماجی تنظیمیں بھی عوامی بیداری کو لیکر پیش پیش ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ عوام اسی طرح سے حکومت سے تعاون کر کے کورونا کی وبائی بیماری کاخاتمہ کریں گے اور سابقہ غلطیوں سے سبق لیں گے ۔


وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ  راجدھانی بھوپال کو آج سے پوری طرح ان لاک کردیا گیا ہے۔ بازار کھولنے کے لئے دکانداروں سے اپیل کی گئی تھی اور نعرہ دیا گیا تھا کہ ٹیکہ لگاؤ دکان کھلواؤ ۔ دکانداروں کی ٹیکہ کاری کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر انتالیس خصوصی کیمپ لگائے گئے ۔ ہماری پہل پر دکاندار اور اس میں کام کرنے والے ملازمین نے اس کثرت سے ٹیکہ کاری کروائی ہے کہ بھوپال نے کورونا ٹیکہ کاری میں ریکارڈ قائم کیاہے ۔ بھوپال میں ایک دن میں چالیس ہزار دو سو چوالیس لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔آگے بھی دکانداروں کے لئے یہ خصوصی مہم جاری رہے گی ۔


ان لاک میں بازار پر نظر رکھنے کے لئے سماجی  کارکنان ، نگر نگم اور محکمہ پولیس کے ساتھ ایک سو اٹھارہ خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ یہ  کمیٹیاں بازاروں پر گہری نظر رکھیں گی اور پندرہ روز تک مختلف پہلوؤں پر اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کریں گی ۔ تاکہ نظم کو اور بہتر بنایا جا سکے اور کورونا کی تیسری لہر کے خطرات سے سبھی کو محفوظ کیا جا سکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 10, 2021 08:26 PM IST