ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت نہیں کی جائےگی ظاہر ، جانئے کیا ہے وجہ

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور صحتمند ہو کر گھر لوٹنے والے مریضوں کے بیچ محکمہ صحت کے افسران کو سروے میں چونکانے والی بات سامنے آئی ۔ جو مریض صحتمند ہوکر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں ، انہیں بھی سماج میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جارہا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت نہیں کی جائےگی ظاہر ، جانئے کیا ہے وجہ
مدھیہ پردیش کے کسانوں کو زیرو انٹریسٹ پر لون دینے کا حکومت نےکیا اعلان

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ ہزار پانچ سو باون ہوگئی ہے۔ صوبہ کے باون اضلاع میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریض ہیں تو وہیں دوسری جانب ایم پی کے نو اضلاع کو کورونا وائرس سے نجات مل چکی ہے۔


صوبہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور صحتمند ہو کر گھر لوٹنے والے مریضوں کے بیچ محکمہ صحت کے افسران کو سروے میں چونکانے والی بات سامنے آئی ۔ کورونا وائرس کے جو مریض صحتمند ہوکر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں ، انہیں بھی سماج میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جارہا ہے ۔ بلکہ ان کے صحتمند ہونے کے بعد بھی سماج کے لوگ ان سے سماجی دوری بنانے لگے ہیں ۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی صدارت میں منعقدہ کورونا جائزہ میٹنگ میں افسران نے اس بات کا انکشاف کیا تو وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام کمشنر، ضلع کلکٹرس اور سی ایم ایچ او کو کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کو پوشیدہ رکھنے اور اسے ظاہر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

First published: May 20, 2020 12:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading