اپنا ضلع منتخب کریں۔

    MP Cow Deaths Issue : بھوپال کے للریا گاؤں کے مسلمانوں نے یکجہتی کیلئے اٹھایا یہ بڑا قدم

    Bhopal News :  راجدھانی بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے گاؤں بسئی میں گزشتہ دنوں سیکڑوں کی تعداد میں ہوئی گایوں کی موت کو لے کر جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی گھمسان جاری ہے تو وہیں سیاسی گھمسان سے دور للریا گاؤں کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں ہوئی گایوں کی اموات پر اپنے شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے گایوں کو اموات سے بچانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے گاؤں بسئی میں گزشتہ دنوں سیکڑوں کی تعداد میں ہوئی گایوں کی موت کو لے کر جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی گھمسان جاری ہے تو وہیں سیاسی گھمسان سے دور للریا گاؤں کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں ہوئی گایوں کی اموات پر اپنے شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے گایوں کو اموات سے بچانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ گاؤں کے مسلمانوں کی جانب سے نہ صرف گایوں کیلئے مفت چارا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ، بلکہ آج سے ہی ٹریکٹروں میں بھر کر گئو شالہ میں گایوں کے کھانے کے لئے مفت بھوسا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

    واضح رہے کہ بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے بسئی گاؤں میں تیس جنوری کو سیکڑوں گایوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیاتھا ۔ نیوز18 اردو کی خبر کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے جہاں نجی گئو شالہ گئو سیوا بھارتی گئو شالہ کی مالک نرملا شانڈیلیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے وہیں صوبائی حکومت نے سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کے بعد معاملہ کی جوڈیشیل انکوائری کا احکام جاری کیا ہے۔

    گئو شالہ میں گایوں کی بڑی تعداد میں ہوئی اموات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس میں سیاسی گھمسان جاری ہے اور دونوں ہی پارٹیوں کے ذریعہ ایک دوسرے پر گایوں کے تحفظ کو لے کر الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔ وہیں دوسری جانب بسئی سمیت آس پاس کے گاؤں میں چارے کی کمی  اور بھوک سے کسی گائے کی موت اب نہ ہو ، اس کے لئے للریا گاؤں کے مسلمان آگے آئے ہیں ۔ گاؤں کے مسلمانوں نے گئو شالہ کی گایوں کے لئے دس بیس کوئنٹل نہیں بلکہ آٹھ سو کوئنٹل مفت بھوسا فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔

    للریا گاؤں کے ببلو بھائی کہتے ہیں کہ جب سے بسئی گاؤں میں چارے کی کمی، بھوک اور پیاس سے سیکڑوں گایوں کی موت کی خبر سنی ہے ، زندگی کا سکون چلا گیا ہے ۔ اللہ کے یہاں ہم بھی گنہگار ہوں گے کہ ہمارے پڑوس میں چارے اور پانی کی قلت سے سیکڑوں گایوں کی موت ہو گئی ہے اور ہم خواب غفلت میں سوتے رہے۔ یہاں کبھی اتنی بڑی تعداد میں گایوں کی اموات نہیں ہوئی ہے۔ گئو شالہ میں جو گائیں بچی ہیں ان کو چارافراہم کرنے کا ہم کام کریں گے ۔

    گاؤں کے عبد الحکیم بھائی بتاتے ہیں کہ جب یہ خبر گاؤں میں پہنچی تو گاؤں کے للا خان، بھورا خان، اکا سیٹھ، ابرار خان، عارف بھائی سمیت دیگر لوگ جمع ہوئے اور سبھی سر جوڑ کر گئو شالہ کو بھوسا فراہم کرنے کیلئے طے کیا ۔ تاکہ اب کسی گائے کی موت نہ ہو ۔ ہم نے ودیشہ اور آس پاس کے گاؤں سے بھوسا خریدنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ آج سے ہم نے گئو شالہ میں ہم لوگوں نے ٹریکٹر سے مفت بھوسا بھیجانا شروع کردیا ہے ۔ ابتدائی طور پر آٹھ سو کوئنٹل بھوسا فراہم کرنا طے کیا گیا ہے ۔ آگے بھی ہمارا خدمت کا مشن جاری رہے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: