شرمناک! شادی شدہ خاتون کی آٹو میں اجتماعی آبروریزی، ڈرائیور نے بنایا ویڈیو اور پھر کیا ایسا گھنونا کام
شرمناک! شادی شدہ خاتون کی آٹو میں اجتماعی آبروریزی، ڈرائیور نے بنایا ویڈیو اور پھر کیا ایسا گھنونا کام ۔ علامتی تصویر ۔
Madhya Pradesh News: گوالیار میں ایک شادی شدہ خاتون کے اغوا اور اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آٹو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے اس کا اغوا کیا اور پھر جنگل میں لے جاکر اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔
گوالیار: گوالیار میں ایک شادی شدہ خاتون کے اغوا اور اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آٹو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے اس کا اغوا کیا اور پھر جنگل میں لے جاکر اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ اس دوران ملزمین نے ویڈیو بھی بنا لیا تھا، جس کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس کو بلیک میل کررہے تھے ۔ بہوڑا پور پولیس نے کیس درج کرکے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
گوالیار بہوڑا پور تھانہ میں 30 سال کی شادی شدہ خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں اس نے بتایا کہ ماجد خان نام کا ٹرک ڈرائیور اس کا شناسا تھا، جس کے ساتھ وہ کئی مرتبہ سبزی لینے بازار جایا کرتی تھی ۔ شادی شدہ نے بتایا کہ 29 جنوری کی شام ساڑھے سات بجے وہ ماجد کے آٹو میں سبزی لینے بازار جارہی تھی تو ماجد گیس بھروانے کے بہانے اغوا کرکے آٹو کو جنگل میں لے گیا ۔ ملزمین نے آٹو میں موتی جھیل علاقہ کے سدھو بابا کی پہاڑیوں کے جنگل میں اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی ۔ واردات کے دوران ملزمین نے اس کا فحش ویڈیو بنا لیا اور متاثرہ کو خاتون چھوڑ دیا ۔
ماجد اور چھوٹو نے ویڈیو کے دم پر اس کو بلیک میل کرکے 23 ہزار روپے وصول کرلئے ۔ اب ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس کو لگاتار بلیک میل کررہے ہیں ۔ متاثرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہوڑاپور تھانہ پہنچی ۔
پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ملزم ماجد خان اور چھوٹو عرف راگھویندر جادون کے خلاف اجتماعی آبروریزی ، بلیک میلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا کیس درج کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد اور چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔