ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

55 سالہ شخص نے گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنایا ، ہوئی یہ حالت

ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس واقعہ سے کچھ دن پہلے اور اس کے بعد کے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرسکتی ہے ۔

  • Share this:
55 سالہ شخص نے گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنایا ، ہوئی یہ حالت
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh)  کی راجدھانی بھوپال میں ایک سن رسیدہ شخص کے خلاف گائے کے ساتھ سیکس کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف پولیس نے دفعہ 377 کے تحت مجرمانہ معاملہ درج کیا ہے ۔ یہ وقعہ چار جولائی کا بتایا جارہا ہے ۔ سی سی ٹی وی میں ویڈیو دیکھنے کے بعد ڈیری مالک نے ملزم کے خلاف گزشتہ منگل کو اشوک گارڈن پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ۔ اس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس واقعہ سے کچھ دن پہلے اور اس کے بعد کے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرسکتی ہے ۔


بھوپال کے اشوک گارڈن پولیس تھانہ انچارج آلوک شریواستو نے بتایا کہ تھانہ حلقہ میں ایک ڈیری مالک رام یادو نے سات جولائی کو ایک شکایت درج کرائی تھی ۔ شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ایک 55 سال کا شخص اس کی گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنا رہا تھا ۔ شکایت کنندہ نے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کا فراہم کرایا ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈ نے اس خوبصورت خاتون کھلاڑی کی نیوڈ فوٹو کردی لیک ، روتے ہوئے بولی : مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا


رات میں چوری سے داخل ہوا

آلوک شریواستو کے مطابق رام یادو نے پولیس کو بتایا کہ ملزم چار جولائی کو علی الصبح تقریبا چار بجے اس کے ڈیری فارم میں داخل ہوگیا اور گائے سے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے لگا ۔ بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں س کا ویڈیو دیکھنے کے بعد تھانہ میں شکایت کی گئی ۔

شریواستو نے مزید بتایا کہ آس پاس کے علاقہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے ، جس میں گائے کے ساتھ سیکس کرنے کی شکایت درج کی گئی ہے ۔ اس معاملہ میں جانچ اب بھی جاری ہے ۔ پرانے فوٹیج بھی کھنگالے جارہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading