உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہوٹل میں بوائے فرینڈ کے ساتھ تھی 15 سال کی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    ہوٹل میں بوائے فرینڈ کے ساتھ تھی 15 سال کی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    ہوٹل میں بوائے فرینڈ کے ساتھ تھی 15 سال کی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی کے اڑگئے ہوش

    Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں اجین سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک لڑکی ہوٹل ہائی لائٹ کی تیسری منزل سے گرتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ لڑکی 11 ویں کلاس کی طالبہ ہے ۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی ۔ پولیس اب اس معاملہ کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اجین : مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی کی ہوٹل ہائی لائٹ کی تیسری منزل سے گرنے کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ لڑکی 11 ویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس ماہ کی 4 تاریخ کو بوائے فرینڈ میلونگ جارج کے ساتھ فرار ہوگئی تھی ۔ اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے ۔ پولیس کو ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض اشیا ملی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں ہوٹل کے مالک ، بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے ۔

      سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی اتوار کی رات 11:48 بجے سڑک پر گرتی نظر آرہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی بدھواریا علاقہ میں رہتی تھی ۔ اس کے والد نے بتایا کہ معاملہ 4 ستمبر کو گرما گیا تھا ۔ اس دن گھر کے قریب رہنے والا نوجوان میلونگ جارج بیٹی کو لے گیا تھا ۔ وہ اس کی اطلاع کوتوالی تھانہ کو دینے جارہے تھے کہ لڑکے کے والدین گھر آگئے ۔ انہوں نے دونوں کی شادی کے بارے میں کہہ کر انہیں تھانہ میں رپورٹ درج کرانے سے روک دیا ۔

      ادھر پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی ہوٹل کے مالک اور دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ پولیس اب اس پہلو پر جانچ کر رہی ہے کہ لڑکی چھت سے کودی تھی یا کسی نے جان بوجھ کر اس کو دھکا دیا تھا ۔

      قابل ذکر ہے کہ اجین میں جرائم اب بے قابو ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ حال ہی میں یہاں ایک اور وحشیانہ ویڈیو سامنے آیا تھا ۔ ویڈیو میں نظر آرہا تھا کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ناریل کے کٹر سے حملہ کردیا ۔ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا ۔ لوگوں نے غصہ میں بے قابو شوہر کو روکنے کی کوشش کی ، لیکن وہ نہیں مانا ۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

      اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ کچھ دنوں پہلے نانکھیڑا علاقہ کے پرگتی نگر میں پیش آیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: