உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: بھوپال میں داؤدی بوہرہ سماج نے منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ، خصوصی دعا اور صفائی مہم کا اہتمام

    مدھیہ پردیش: بھوپال میں داؤدی بوہرہ سماج نے منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ، خصوصی دعا اور صفائی مہم کا اہتمام

    مدھیہ پردیش: بھوپال میں داؤدی بوہرہ سماج نے منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ، خصوصی دعا اور صفائی مہم کا اہتمام

    Bhopal News: بھوپال علی گنج سے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے آزاد مارکیٹ تک صفائی کی گئی اور عوام سے صفائی کو زندگی کا نصب العین بنانے کی تلقین کرتے ہوئے سبھی کو ڈسٹ بن بھی مفت میں تقسیم کئے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر بھوپال میں داؤدی بوہرہ سماج کے ذریعہ دعائیہ تقریب کے ساتھ خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال علی گنج سے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے آزاد مارکیٹ تک صفائی کی گئی اور عوام سے صفائی کو زندگی کا نصب العین بنانے کی تلقین کرتے ہوئے سبھی کو ڈسٹ بن بھی مفت میں تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ملک کو صفائی کے معاملہ میں عالمی سطح پر نمبر ایک بنانے کا عہد بھی کیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کیا آپ نے دیکھی ہیں بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ تصویریں!


    داؤوی بوہرہ سماج کے عالم شیخ ظہیر نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے آج کا دن خاص ہے کہ ہم لوگ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو نہ صرف ایک ترقیاتی فکر سے ہم آہنگ کیا ہے بلکہ صفائی کو لیکر پی ایم مودی نے جو نظریہ پیش کیا ہے اسی نظریہ کو ہمارے داعی سیدنا مفدل سیف الدین نے بہت پہلے کہا تھا اور بوہرہ سماج کے ذریعہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ آس پاس کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نے لانچ کی نئی لاجسٹکس پالیسی، کہا: پہلے کتوبر چھوڑتے تھے، آج چیتا چھوڑ رہے ہیں


    انہون نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور جس معاشرے میں صفائی رہتی ہے ، وہاں پر بیماری نہیں ہوتی ہے۔ ہم گندگی کو ختم کرکے اور صفائی کو اپنی زندگی میں شامل کرکے نہ صرف ماحولیات کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

    صفائی مہم میں شامل سیف الدین شاہجہاں پور والا نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ایم مودی نے صفائی کا منتر دیا ہے ۔ میں پابندی سے صفائی مہم کے لئے نکل جاتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ ہندوستان عالمی سطح پر صفائی میں نمبر ون بنے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: