مدھیہ پردیش : بھوپال میں شیوبجرنگ اکھاڑے کی قیادت میں نکالا گیا عید میلاد النبی کا جلوس
مدھیہ پردیش : بھوپال میں شیوبجرنگ اکھاڑے کی قیادت میں نکالا گیا عید میلاد النبی کا جلوس
Bhopal News: شیو بجرنگ اکھاڑہ کے صدر گھنشیام باتھم نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے فخر ہے کہ نبی صاحب کے نام کا جلوس نکالا جا رہا ہے اور اس کی قیادت ہمیں دی گئی ہے ۔
بھوپال : نوابوں کی نگری اور تہذیب کے شہر بھوپال میں عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کا جلوس روایتی انداز میں مشترکہ تہذیب کی علامت کے طور پر شیوبجرنگ اکھاڑے کی قیادت میں نکالا گیا۔ عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر پیغام محبت کے تحت نکالے گئے جلوس میں بلا لحاظ قوم وملت سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت با سعادت کے دن کو عالمی یوم امن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ بھوپال میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر یوں تو شہر کے مختلف حصوں سے جلوس نکالا گیا مگر سب سے بڑا جلوس بھوپال کے مولانا عمران خان چوک سے نکالا گیا ، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پیر گیٹ پر اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
بھوپال وسط کے ایم ایل اے عارف مسعود نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی آمد کے دن کو دنیا اپنے لئے بڑی رحمت سمجھتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو ماننے والے سبھی قوموں میں شامل ہیں ۔آج دنیا ہیومن رائٹس کی بات کرتی ہے، اگر دنیا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور خطبہ حجۃ الوداع کو نافذ کر لے تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ۔ آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے قومی صدر ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو ہم لوگ عالمی امن کے طور پر مناتے ہیں ۔ بھوپال مشترکہ تہذیب کا مرکز ہے اور آج دیکھے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے جلوس نکالاجارہا ہے اور اس کی قیادت شیو بجرنگ اکھاڑہ کر رہا ہے ۔
وہیں شیو بجرنگ اکھاڑہ کے صدر گھنشیام باتھم نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے فخر ہے کہ نبی صاحب کے نام کا جلوس نکالا جا رہا ہے اور اس کی قیادت ہمیں دی گئی ہے ۔ نبی صاحب تو سب کے ہیں اور اس موقعہ پر میں بیدی صاحب کا شعر پڑھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں :
عش ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں ہے
نوابوں کے زمانے کی روایت آج پھر تازہ ہوئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چاہتوں کے اس موسم کو کسی کی نظر نہ لگے اور ہم لوگو سبھی تیج تہوار ایسے ہی مل کر مناتے رہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔