உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عید میلاد النبی کے موقع پر جمعیت علما دینی بورڈ نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کو پیش کیا سیرت النبی کی کتابوں کاتحفہ

    جمعیت دینی بورڈ کے ذریعہ بلا لحاظ قوم و ملت سبھی لوگوں کو سیرت پاک کی کتابوں کا تحفہ پیش کرنے کے ساتھ حدیث پاک کے طغرے بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔

    جمعیت دینی بورڈ کے ذریعہ بلا لحاظ قوم و ملت سبھی لوگوں کو سیرت پاک کی کتابوں کا تحفہ پیش کرنے کے ساتھ حدیث پاک کے طغرے بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔

    جمعیت دینی بورڈ کے ذریعہ بلا لحاظ قوم و ملت سبھی لوگوں کو سیرت پاک کی کتابوں کا تحفہ پیش کرنے کے ساتھ حدیث پاک کے طغرے بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش جمیعت علما دینی بورڈ نے امسال عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پراسوہ رسول اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کو لیکر نئی پہل شروع کی ہے ۔ جمعیت دینی بورڈ کے ذریعہ بلا لحاظ قوم و ملت سبھی لوگوں کو سیرت پاک کی کتابوں کا تحفہ پیش کرنے کے ساتھ حدیث پاک کے طغرے بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ جمعیت دینی بورڈ کے اراکین نے جب مختلف مذاہب کے رہنماؤں کو سیرت پاک صل علیہ وسلم کی کتاب کا تحفہ پیش کیا تو انہوں نے جمعیت کے اس اقدام کی ستائیش کہ بلکہ اسوہ رسول صل اللہ علیہ وسلم کو عالمی امن کے قیام کے لئے نسخہ کیمیا سے تعبیر کیا۔
    بھوپال جمعیت علما کے ضلع صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ کہتے ہیں کہ جمعیت دینی بورڈکے ذریعہ دین کی ترسیل اور پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے پیغام محبت کو عام کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے لیکن امسال روایت سے ہٹ کر مسلمانوں کے ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے بھی سیرت پاک کی کتاب پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے ۔پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے سارے عالم کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے ۔ جب لوگ سیرت پاک کوپڑھیں گے  تو اسلام کو لیکر نہ صرف ان کی غَلط فہمیاں دور ہونگی بلکہ آپسی محبت کو بھی فروغ ملے گا۔
    جمیعت علما مدھیہ پردیش کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ جمعیت کے ذریعہ بلا لحاظ قوم و ملت نیکیوں کو اختیار کرنے اور شر سے دور رہنے کے لئے جو حدیث مبارک ہیں ان کے خوبصورت فریم اور طغرے بنواکر بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔اللہ کا شکرہے کہ لوگ اسے پسند کر رہے ہیں ۔
    وہیں عیسائی مذہب کے مذہبی رہنما فادر ڈاکٹر آنند مٹنگل کہتے ہیں  کہ مدھیہ پردیش میں پہلی بار یہ انوکھی پہل کی گئی ہے کہ اسلام مذہب کی پیاری باتوں کو خوبصورت فریم بنا کر پیش کیا جار ہا ہے ۔ اس پڑھ کر ایک خاص قسم کی روحانی خوشی ہوتی ہے۔محمد صل اللہ علیہ وسلم نے صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کو امن و شانتی کا پیغام دیا۔ پیغمبر محمد صاحب نے مکہ و مدینہ میں رہ کر  انسانیت کی جو عظیم خدمت کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہی نہیں ممکن ہے ۔اپنے مذہب پر رہتے ہوئے دوسرے مذہب کا احترام کرنا یہ محمد صاحب کی سیرت سے سیکھنے کو ملتا ہے ۔

    بودھ مذہب کے رہنما شاکیہ پتر بھنتے ساگر تھیرو کہتے ہیں  جمعیت علما مدھیہ پردیش کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔جمعیت علمانے ایک انوکھی پہل کی ہے ۔یہ پہل بھائی چارہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی۔ جمعیت علما کی اس پہل سے سبھی لوگوں کو محمد صاحب کی سیرت کو قریب سے پڑھنے کا موقعہ ملے گا۔ مجھے بھی حدیث کے طغرے اور پیغمبر محمد صاحب کی سیرت کی کتاب پیش کی گئی ہے ۔محمد صاحب نے ایک ایسے وقت میں انسانیت کا پیغام دیا تھا جب دنیا اندھیروں کے غار میں بھٹکی ہوئی تھی۔۔پیغمر صاحب نے جب انسانیت کا پیغام دیا تو وہ دنیا کے لئے ایک نظیر بن گیا۔ اسلام کی بنیاد کو جاننے کے لئے پیغمر صاحب کی سیرت کو جاننا ضروری ہے ۔اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ  لوگوں کی وجہ سے اسلام کی شبیہ خراب ہوئی ہے لیکن جب تک دنیا میں پیغمبر صاحب کی سیرت ہے اور اس کو بلا لحاظ قوم وملت پہنچانے والے موجود ہیں تو نیکیاں عام ہونگی اور برائیوں کا خاتمہ ہوگا اور جب برائیوں کا خاتمہ ہوگا تو دنیا خود بخود امن کا گہوارہ بن جائے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: