اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدھیہ پردیش میں دردناک حادثہ، ریوا میں بس۔ٹرک کی ٹکر، 15 لوگوں کی موت، 40 زخمی

    Youtube Video

    ریوا میں سنیچر کیعلی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک بس اور ٹرک سمیت تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 15لوگوں کی موت ہوگئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh, India
    • Share this:
      بھوپال: مدھیہ پردیش کے ریوا میں آج علی الصبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا اور گھر لوٹ رہے لوگوں کی خوشی اچانک ماتم میں بدل گئی۔ ریوا میں سنیچر کیعلی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک بس اور ٹرک سمیت تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 15لوگوں کی موت ہوگئی۔ بس اور ٹرک کے درمیان یہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس میں سوار 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے اور مرنے والوں میں زیادہ تر یوپی اور بہار کے رہنے والے تھے۔ اس حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ جو کیبن اور اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے ان کی موت ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ بس حیدرآباد سے لکھنؤ جارہی تھی۔

      ماں نے نہیں دی چاکلیٹ تو تین سال کے بچے نے تھانہ میں درج کرائی رپورٹ

      سرسید احمد خاں نے جس تعلیم کی شمع علی گڑھ میں روشن کی وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ۔۔۔

      عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد بہت سے لوگ بس میں پھنس گئے تاہم پولیس انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے انہیں باہر نکال لیا گیا۔ اس حادثے میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کے ہاتھ پاؤں کٹ گئے ہیں۔ فی الحال زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ تیسری گاڑی کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بس ٹرک موقع پر موجود ہے تاہم تیسری گاڑی فرار ہے۔ یہ تمام لوگ دیوالی کا تہوار منانے اپنے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: