ارکان اسمبلی سے ملنے بنگلورو پہنچے دگ وجے سنگھ، ہوٹل کے باہر پولیس نے روکا، پھر...
دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی ’ میں بنگلورو کے رماڈا ہوٹل پہنچ گیا ہوں۔ پولیس ہمیں روک رہی ہے‘۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 18, 2020 08:27 AM IST

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ
نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر ریاست میں فلور ٹیسٹ کرانے کی مانگ کی تھی۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت، اسپیکر اور کانگریس پارٹی کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگا ہے۔ اس معاملہ پر بدھ کو سماعت ہو گی۔
ایسے میں کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بنگلورو کے رماڈا ہوٹل پہنچے جہاں کانگریس کے ارکان اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی ’ میں بنگلورو کے رماڈا ہوٹل پہنچ گیا ہوں۔ پولیس ہمیں روک رہی ہے‘۔
मैं बेंगलुरु के रमादा होट्ल पहुँच गया हूँ। पुलिस हमें रोक रही है
— digvijaya singh (@digvijaya_28) March 18, 2020
وہیں، میڈیا سے بات چیت مین دگ وجے سنگھ نے کہا کہ میں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کا امیدوار ہوں۔ 26 مارچ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ میرے 22 ارکان اسمبلی یہاں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ وہ لوگ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے فون چھین لئے گئے ہیں۔ پولیس والے ان سے بات بھی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی سیکورٹی کو خطرہ ہے۔
Bengaluru: Congress leader Digvijaya Singh sits on dharna near Ramada hotel, allegedly after he was not allowed by police to visit it. 21 Madhya Pradesh Congress MLAs are lodged at the hotel. https://t.co/VSkp7iL5ZW pic.twitter.com/wyPcfvci3f
— ANI (@ANI) March 18, 2020
دگ وجے سنگھ نے کہا ’ میں نے کہا کہ میں گاندھی وادی آدمی ہوں۔ میرے پاس نہ بم ہے، نہ پستول ہے، نہ ہتھیار ہے، نہ رائفل ہے۔ مجھے اکیلے لے جائیں ان سے ملوا دیں۔ مجھے اطمینان ہو جائے گا۔ میں واپس چلا جاوں گا‘۔ اطلاعات کے مطابق، ہوٹل میں جانے سے روکے جانے پر ناراض دگ وجے ہوٹل کے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔