உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: گوالیار میں بھیانک سڑک حادثہ ، بس ۔ آٹو کی ٹکر میں 13 افراد کی موت ، چار زخمی

    MP News: گوالیار میں بھیانک سڑک حادثہ ، بس ۔ آٹو کی ٹکر میں 13 افراد کی موت ، چار زخمی

    MP News: گوالیار میں بھیانک سڑک حادثہ ، بس ۔ آٹو کی ٹکر میں 13 افراد کی موت ، چار زخمی

    وزیراعلیٰ نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سبھی مرنے والوں کے خاندان کو چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔

    • Share this:
      گوالیار : مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ حلقے میں آج صبح بس اور آٹو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں آٹو سوار سمیت 13 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے، جنھیں استپال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔ اس حادثے میں آٹو سوار سمیت 13 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نو خواتین شامل ہیں ۔

      گوالیار سڑک حادثہ پر ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ بس گوالیار سے مرینا کی جانب جارہی تھی اور آٹو گوالیار کے باہری علاقہ سے اندر کی جانب جارہا تھا ۔ دونوں میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی ۔ حادثہ میں تیرہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ان کی لاشوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔

      ادھر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گوالیار میں بس اور آٹو کے درمیان ہوئی ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔ مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ گوالیار میں بس اور آٹو میں ٹکر سے ہوئے بھیانک حادثے میں کئی انمول زندگیوں کے بے وقت گذر جانے سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ مالک سے ان کی روحوں کو اپنے قدموں میں جگہ دینے اور اہل خانہ کو یہ مصیبت برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔

      انہوں نے مزید لکھا کہ میں اور ریاست کے عوام تکلیف کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سبھی مرنے  والوں کے خاندان کو چار لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔

      ریاستی وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت

      دریں اثنا مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔ مشرا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ گوالیار میں مرینا روڈ پر مسافر بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر کی خبر سے ذہنی بے کلی ہے۔ مالک ان کی روحوں کو سکون اور اہل خانہ کو یہ سخت ترین مصیبت برداشت کرنے کی قوت بخشے۔ حکومت تمام ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دے گی ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: