ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ٹیمپو میں لڑکیوں کے درمیان بیٹھ گیا لڑکا اور موبائل پر دیکھنے لگا پورن ویڈیو ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر اڑجائیں گے ہوش

Gwalior News : لڑکے کی اس حرکت پر لڑکیوں نے پھول باغ چوراہا آتے ہی ٹیمپو رکوایا ۔ دونوں نے سرپھرے لڑکے کے بال پکڑے اور اس کو باہر کھینچ لیا اور پھر چوراہے پر لا کر چپلوں سے پٹائی شروع کردی ۔ بھیڑ جمع ہوتے دیکھ لڑکے نے ہاتھ جوڑ کر لڑکیوں سے کہا کہ دیدی مجھے معاف کردو ۔

  • Share this:
ٹیمپو میں لڑکیوں کے درمیان بیٹھ گیا لڑکا اور موبائل پر دیکھنے لگا پورن ویڈیو ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر اڑجائیں گے ہوش
ٹیمپو میں لڑکیوں کے درمیان بیٹھ گیا لڑکا اور موبائل پر دیکھنے لگا پورن ویڈیو ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر اڑجائیں گے ہوش

گوالیار : گوالیار میں دو لڑکیوں نے ایک لڑکی کی بھیڑ بھاڑ میں پٹائی کردی ۔ پٹائی بھی چپل سے کی گئی ۔ یہ لڑکا حرکت ہی ایسی کررہا تھا کہ فورا ہی اس کو سبق سکھا دیا گیا ۔ الزام ہے کہ لڑکا ٹیمپو میں ان دونوں لڑکیوں کے بیچ میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون پر پورن ویڈیو دیکھ رہا تھا ۔


ٹیمپو میں دو لڑکیوں کے درمیان بیٹھ لڑکا اپنے موبائل پر پورن ویڈیو دیکھ رہا تھا ۔ لڑکیوں نے اس کو نظر انداز کیا تو وہ اور بے خوف ہوگیا ۔ اس نے ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑ لیا ۔ اس کی یہ حرکت دیکھ کر لڑکیوں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ۔ لڑکیوں نے بھیڑ بھاڑ والے پھول باغ چوراہے پر ٹیمپو رکوایا اور اس لڑکے کو نیچے کھینچ لیا اور پٹائی شروع کردی ۔


پھول باغ چوراہے پر دو لڑکیاں ایک سرپھرے لڑکے کی چپلوں سے پٹائی کرتی نظر آئیں ۔ لشکر میں رہنے والی یہ لڑکیاں ریلوے اسٹیشن ایریا میں نوکری کرتی ہیں ۔ دونوں اپنی ڈیوٹی کے بعد ریلوے اسٹیشن سے ٹیمپو میں سوار ہوکر لوٹ رہی تھیں ، تبھی آگے پڑاو چوراہے سے ایک لڑکا ٹیمپو میں سوار ہوا ۔ وہ دونوں لڑکیوں کی سیٹ پر ہی بیٹھ گیا اور موبائل نکال کر پورن ویڈیو دیکھنے لگا ۔ دونوں لڑکیاں غیر آرام دہ محسوس کرنے لگیں ، لیکن انہوں نے اس کو نظر انداز کردیا ۔ اس سے لڑکے کی ہمت بڑھ گئی اور لڑکیوں کا کہنا ہے کہ اس نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا ۔


لڑکے کی اس حرکت پر لڑکیوں نے پھول باغ چوراہا آتے ہی ٹیمپو رکوایا ۔ دونوں نے سرپھرے لڑکے کے بال پکڑے اور اس کو باہر کھینچ لیا اور پھر چوراہے پر لا کر چپلوں سے پٹائی شروع کردی ۔ بھیڑ جمع ہوتے دیکھ لڑکے نے ہاتھ جوڑ کر لڑکیوں سے کہا کہ دیدی مجھے معاف کردو ۔ چوراہے پر ہوئی مارپیٹ کے دوران پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئیں ۔ دونوں لڑکیاں سبق سکھا کر گھر لوٹ گئیں اور لڑکے کو پولیس پکڑ کر لے گئی اور ہدایت دے کر چھوڑ دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2021 08:55 PM IST