اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدھیہ پردیش: عازمین حج کو ملی بھوپال اور اندور امبارکیشن پوائنٹ کی سوغات، سماجی تنظیموں نے کیا خیرمقدم

    مدھیہ پردیش: عازمین حج کو ملی بھوپال اور اندور امبارکیشن پوائنٹ کی سوغات، سماجی تنظیموں نے کیا خیرمقدم

    مدھیہ پردیش: عازمین حج کو ملی بھوپال اور اندور امبارکیشن پوائنٹ کی سوغات، سماجی تنظیموں نے کیا خیرمقدم

    Haj 2023 : مرکزی حج کمیٹی نے نئی حج پالیسی 2023 کے تحت مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو بڑی سوغات دی ہے۔ نئی سوغات کے تحت اب مدھیہ پردیش کے عازمین حج بھوپال اور اندور سے مقدس سفر کے لئے راست طور پر سفر کر سکیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Indore
    • Share this:
    بھوپال : مرکزی حج کمیٹی نے نئی حج پالیسی 2023 کے تحت مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو بڑی سوغات دی ہے۔ نئی سوغات کے تحت اب مدھیہ پردیش کے عازمین حج بھوپال اور اندور سے مقدس سفر کے لئے راست طور پر سفر کر سکیں گے۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مقدس سفر کےلئے ممبئی سے روانہ ہوتا تھا، جس میں عازمین حج کو بیجا مصارف کے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مدھیہ پردیش میں بھوپال اور اندور کو امبارکیشن پوائنٹ بنانے کے قدم کا نہ صرف مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی بلکہ سماجی تنظیموں نے بھی مرکزی حج کمیٹی و مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر جعفری نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی حج پالیسی 2023 میں مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو ایک نہیں بلکہ دو امبارکیشن پوائنٹ کی سوغات دی گئی ہے ۔ 12 نومبر 2022 کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں اور پھر مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین نے گزشتہ ماہ مدھیہ پردیش کا جو دورہ کیا تھا ، اس میں بھوپال اور اندور کو حج امبارکیشن پوائنٹ بنانے کی مانگ رکھی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مطالبہ کو منظور کیا گیا اور اس کے لئے ہم مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عازمین حج کے فارم کو لیکر مرکزی حج کمیٹی کی نویا دس فروری کو ممبئی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے ۔اس میٹنگ کے بعد عازمین حج کے لئے فارم جاری کر دیئے جائیں گے۔

    وہیں مائناریٹیز یونائیٹڈ فورم کے سکریٹری عبد النفیس کہتے ہیں کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور کو حج امبارکیشن پوائنٹ بنانے کے لئے بھوپال ایم ایل اے کے ذریعہ کئی سالوں سے محنت کی جارہی تھی۔ جب مدھیہ پردیش کے عازمین حج ممبئی سے مقدس سفر پر روانہ ہوتے تھے تو انہیں روانہ کرنے اور استقبال کرنے کے لئے مدھیہ پردیش سے کوئی نہیں جاتا تھا صرف اور صرف عارف مسعود ہی نظر آتے تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کے مطالبے کو منظور کیا گیا ہے اور اس سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مقدس سفر میں بہت آسانی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھئے: نئی حج پالیسی: بہت سی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ حج سستا ہو گا، خواتین اور عازمین کیلئے ....


     یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ بجٹ 2023 میں اقلیتی بہبود کیلئےصرف 2200 کروڑروپےمختص، 12 فیصدتحفظات کاکیاہوگا؟



    انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین کے ذریعہ یکم جنوری سے حج فارم جاری کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن ابھی تک حج  فارم جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ ہماری مرکزی حج کمیٹی سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد حج دوہزار تیئس کے لئے فارم جاری کیا جائے اور حج کے مرحلہ کو آسان بنانے کے ساتھ  سفر کے اخراجات میں بھی کمی کی جائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: