عازمین حج نے کرایہ میں اضافہ کے خلاف حج ہاؤس کا کیا گھیراؤ، ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی مرکزی حج کمیٹی کو لکھا خط

عازمین حج نے اپنے مطالبات کو لیکر ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری کو میمورنڈم پیش کیا اور ان سے بھی عازمین حج کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

عازمین حج نے اپنے مطالبات کو لیکر ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری کو میمورنڈم پیش کیا اور ان سے بھی عازمین حج کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

عازمین حج نے اپنے مطالبات کو لیکر ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری کو میمورنڈم پیش کیا اور ان سے بھی عازمین حج کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
عازمین حج کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف مدھیہ پردیش میں عازمین حج کی ناراضگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ عازمین حج نے اپنے مطالبات کو لیکر مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی فلاح و بہبود سے حج کرایہ میں اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ عازمین حج نے اپنے مطالبات کو لیکر ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری کو میمورنڈم پیش کیا اور ان سے بھی عازمین حج کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ وہیں اس معاملے میں اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی شکایت کو دیکھتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی کو خط لکھا جا چکا ہے ۔اس معاملے میں اسٹیٹ حج کمیٹی بے بس ہے اور عازمین حج کے لئے کچھ نہیں کرسکتی ہے۔
عازمین حج محمد ایوب نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر سے دو افراد حج پر جا رہے ہیں اگر ہم ممبئی سے حج فلائٹ لیتے ہیں تو ہمیں بھوپال امبارکیشن سے ایک لاکھ چالیس ہزار کم کرایہ جمع کرنا ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ ایم پی کے عازمین حج نے بھوپال امبارکیشن کا مطالبہ کرکے گناہ کردیا ہے اور ہم سے ممبئی امبارکیشن سے ایک لاکھ چالیس ہزار زیادہ وصول کیا جارہا ہے۔
وہیں سماجی کارکن شاہد علی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ذریعہ جن حج کمپنیوں کو عازمین حج کو لے جانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے اس میں سے بعض ایسی ہیں جو قرض میں ڈوبی ہوئی ہیں اور بند ہوچکی ہیں۔عازمین حج کے نام پر مرکزی حکومت قرض میں ڈوبی ہوئی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لئے عازمین حج کی بلی دے رہی ہے۔ ہم لوگ تین دن سے مستقل احتجاج کر رہے لیکن ہمیں کوئی معقول جواب نہیں دیا جارہا ہے اور جب تک عازمین حج کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔





جب اس سلسلے میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر جعفری سے نیوز ایٹین اردو نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کرایہ میں بڑا فرق ہے ۔لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنا چاہئے کہ اس میں مرکزی حج کمیٹی کا کوئی رول نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ منسٹری کا ہے ۔منسٹری نے ہی عازمین حج کی فلائٹ کو لیکر ٹینڈر کیا ہے اور اسی ٹینڈر کے مطابق یہ سب کچھ ہوا ہے۔چار پانچ سال بعد بھوپال  امبارکیشن شروع ہواہے اور ایسے میں ان کا کہنا ہے کہ آپ کے یہاں بڑی فلائٹ تو جائیں گی نہیں ،چھوٹی فلائٹس آئیں گی اور اس میں کرایہ تو بڑھے گا۔ ویسے آپ کو بتادیں کہ اس تعلق سے عازمین حج کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے حج کمیٹی مدھیہ پردیش نے چیرمین کی جانب سے اپنا خط مرکزی حج کمیٹی اور منسٹری کو روانہ کردیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: