حج کرایہ میں اضافہ کے خلاف بھوپال میں عازمین حج کا جگہ جگہ پر احتجاج

سماجی تنظیموں نے حج کمیٹی پر عازمین حج کے ساتھ سازش کرنے کا لگایا الزام

سماجی تنظیموں نے حج کمیٹی پر عازمین حج کے ساتھ سازش کرنے کا لگایا الزام

سماجی کارکن و سابق کارپوریٹر شاہد علی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ مرکزی حج کمیٹی کا حج کرایہ کو لیکر جاری کیاگیا سرکولر عازمین حج کے ساتھ بڑی سازش ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
حج دوہزار تئیس کے لئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کے کرایہ کو لیکر جاری کئے گئے سرکولر سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج سخت ناراض ہیں۔ راجدھانی بھوپال سمیت مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع میں عازمین حج کے ذریعہ حج کرایہ میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیاگیا اور حکومت سے حج کرایہ میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔ عازمین حج کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی نے حج فارم داخل کرنے کے وقت حج کرایہ اور حج اخراجات کو لیکر جو وعدہ کیا تھا نہ صرف اس کی وعدہ حلافی کی جارہی ہے بلکہ ممبئی اور بھوپال امبارکیشن پوائنٹ کے کرایہ میں اڑسٹھ ہزار کا جو فرق رکھا گیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے حج پرواز پر جانے والے عازمین حج اب ممبئی سے سفر حج پر جانے کے لئے اپنا من بنا رہے ہیں۔
سماجی کارکن و سابق کارپوریٹر شاہد علی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ مرکزی حج کمیٹی کا حج کرایہ کو لیکر جاری کیاگیا سرکولر عازمین حج کے ساتھ بڑی سازش ہے۔ اس سرکولر سے اندازہ ہوتا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی فلاح و بہبود نے اپنی پسند کی جہاز کمپینوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عازمین حج کی بلی دی ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ابھی تک ہم لوگوں نے احتجاج کیاہے کل اس معاملے کو لیکر حج کمیٹی اور اقلیتی وزیر کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے : کیدارناتھ یاترا پر بڑا اپ ڈیٹ، جانیں کب سے شروع ہوگا رجسٹریشن اور کیسا ہے موسم؟
وہیں سماجی کارکن ریحان گولڈن کہتے ہیں کہ جب حکومت ہمیں حج کے نام پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی ہے تو اسے عازمین حج کے لئے اوپن گلوبل ٹینڈر کرنا چاہیئے لیکن مرکزی حج کمیٹی اور وزارت خارجہ نے مرکزی وزارت اقلیتی فلاح وبہبود کے ساتھ مل کر ایک سازش کے تحت عازمین حج کے خلاف کام کیا ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات جاری ہیں تو کرناٹک کے بنگلور سے جانے والی حج پرواز کو ملک میں سب سے سستا کیاگیا ہے جبکہ نتیش جی کی دشمنی کا خمیازہ بہار کے عازمین حج کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ بہار گیا سے جانے والے عازمین حج کا کرایہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح بھوپال اور ممبئی امبارکیشن سے جانے والے عازمین حج کے کرایہ میں اڑسٹھ ہزار کا فرق ہے۔ ممبئی سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کو تین لاکھ چار ہزار آٹھ سو تینتالیس روپیہ صرف کرنا ہوگا جبکہ بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کو تین لاکھ باہتر ہزار آٹھ سو پندرہ روپیہ ادا کرنا ہوگا جو عازمین حج کے ساتھ بڑا دھوکہ ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔




وہیں عازم حج ارشاد احمد کہتے ہیں کہ ہم تو حج کرایہ کا سرکولر دیکھنے کے بعد اب بھوپال کی بجائے ممبئی سے حج پرواز کرنے کا خیال کر رہے ہیں۔ ہم گھرمیں تین لوگوں کو مقدس سفر پر جانا ہے اگر ہم بھوپال کی جگہ ممبئی سے سفر پر روانہ ہوتے ہیں تو ہمیں دولاکھ روپیہ سے زیادہ کی بچت ہوگی ۔یہ رقم ایام حج میں ہمارے دوسرے کام میں آئے گی۔ حج کمیٹی نے جو دھوکہ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔

 
Published by:Sana Naeem
First published: