Madhya Pradesh: بھوپال کملا نہرو آتشزدگی اور بچوں کی موت کے معاملہ میں حکومت کو نوٹس جاری
Madhya Pradesh News : راجدھانی بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کیمپس میں واقع کملا نہرو اسپتال میں آٹھ نومبر دوہزار اکیس کی شب ہوئی آتشزدگی معاملہ میں جبلپور ہائی کورٹ نے شیوراج سنگھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
Madhya Pradesh News : راجدھانی بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کیمپس میں واقع کملا نہرو اسپتال میں آٹھ نومبر دوہزار اکیس کی شب ہوئی آتشزدگی معاملہ میں جبلپور ہائی کورٹ نے شیوراج سنگھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
بھوپال : راجدھانی بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کیمپس میں واقع کملا نہرو اسپتال میں آٹھ نومبر دوہزار اکیس کی شب ہوئی آتشزدگی معاملہ میں جبلپور ہائی کورٹ نے شیوراج سنگھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کملا نہرو اسپتال میں ہوئی آتشزدگی اور بچوں کی موت کے معاملے میں کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کئے جانے اور بچوں کی اموات کی تعداد کو چھپانے کو لے کر بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ عدالت میں دائر عرضی پر آج سماعت ہوئی ۔ جبلپور ہائی کورٹ ہائی کورٹ کے ذریعہ معاملہ کی سماعت کرنے اور حکومت کو نوٹس جاری کئے جانے پر بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز18 اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ عدالت نے ہماری عرضی کو سماعت کے لئے قبول کیا ۔ معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور میں نے اس معاملہ پر ایم پی اسمبلی میں بھی سوال لگایا تھا کہ اتنے سارے بچوں کی آتشزدگی میں موت ہوئی اور حکومت صرف پانچ بچوں کی موت کی بات کر رہی ہے اور میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ سرکاری اپنے شبیہ بچانے کے لئے سرکار اور محکمہ کے وزیر حادثہ میں مرنے والوں بچوں کے اعداد وشمار کو چھپانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تنگ نظری اور دہرے معیار سے وہ لوگ جن کے بچوں کی حادثے میں موت ہوئی وہ اپنے بچوں سے بھی محروم ہوئے اور حکومت نے انہیں معاوضہ سے بھی محروم کیا ۔ میں نے کئی مثالیں بھی دی ہیں ۔ مثال کے طور پر یادو خاندان ہے جس میں چار یانچ لڑکیوں کے بعد بیٹا پیدا ہوا اور اس کی بھی حادثہ میں موت ہوئی۔ ایسے ہی ایک خان پریوار ہے ان کے یہاں بارہ سال بعد بچہ پیدا ہوا اور اس کی آتشزدگی میں موت ہوئی ۔ حکومت نے انہیں ہر طرح سے مایوس کیاہے ۔ میری عرضی کو حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی نہیں حکومت کے شعبے بچوں کی اموات اور معاوضہ کی ادائیگی کو لیکر الگ الگ جانکاری دے رہے ہیں ۔ ایک محکمہ کہہ رہا ہے کہ چار بچوں کی موت ہوئی دوسرا کہہ رہا کہ پانچ بچوں کی موت ہے اور حیرت اس بات کی ہے کہ اتنے بڑے حادثہ میں اب تک کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔ جو سرکار بچوں کی موت پر سنجیدہ نہ ہو، جو سرکار ریمیڈیسور انجیکشن کے چوری ہونے پر سنجیدہ نہ ہو تو وہ کس پر ہوگی ۔ عدالت نے نوٹس جاری کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عدالت میں سب بے نقاب ہوں گے ۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کا کہنا ہے کہ عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جو قانونی طور پر ہوگا اس کا جواب دیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔