உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نرمدا پورم میں بھیڑ نے گو اسمگلروں سے کی مارپیٹ، ایک کی موت، 2 زخمی

    پولیس کے مطابق ٹرک میں 2 درجن سے زائد مویشی غیر قانونی طور پر لے جا رہے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    • Share this:
      نرمداپورم۔ مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع میں گائے کے اسمگلروں کے ساتھ مارپیٹ کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 10-12 لوگوں کے ہجوم نے ٹرک میں گائے کی اسمگلنگ کرکے لے جانے والے اسمگلروں کی پٹائی کی۔ اس میں ایک اسمگلر کی موت ہو گئی۔ باقی دو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلع کے ایس پی گورکرن سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

      یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے نرمداپورم (ہوشنگ آباد) ضلع میں برکھر کے قریب پیش آیا۔ ایس پی گورکرن سنگھ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 12.30 بجے پیش آیا۔ 10-12 لوگوں کے ہجوم نے غیر قانونی طور پر گائے کی تسکری کرکے لے جانے والے ایک ٹرک کو روکا۔ ہجوم نے ٹرک میں سوار تین لوگوں کی پٹائی کردی۔ تینوں مہاراشٹر کے امراوتی کے رہنے والے تھے۔ لڑائی میں بری طرح زخمی ہونے والے تینوں اسمگلروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ 2 سمگلر بری طرح زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      پولیس کے مطابق ٹرک میں 2 درجن سے زائد مویشی غیر قانونی طور پر لے جا رہے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ غیر قانونی گائے نسل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: