ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مچھلی پکڑنے ساتھ نہیں گئی بیوی تو شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

چھندواڑہ کے دیلاکھاری گاوں میں میاں بیوی کے درمیان آئے دن تنازع ہوتا رہتا تھا ۔ اسی سلسلہ میں مچھلی پکڑنے کیلئے ساتھ چلنے سے انکار کرنے پر غصہ میں شوہر نے اس واردات کو انجام دیدیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

  • Share this:
مچھلی پکڑنے ساتھ نہیں گئی بیوی تو شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
مچھلی پکڑنے ساتھ نہیں گئی بیوی تو شوہر نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ سے ایک دل دہلانے دینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں مچھلی کو لے کر ہوئے تنازع میں شوہر نے اپنی بیوی کو زندہ جلاکر مارڈالا ۔ بتایا گیا کہ چھندواڑہ کے دیلاکھاری گاوں میں ملزم شوہر نے بیوی کو مچھلی پکڑنے کیلئے ساتھ چلنے کو کہا ۔ بیوی نے انکار کردیا ، جس کو لے کر دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا ۔ اسی سلسلہ میں الزام ہے کہ شوہر نے خاتون پر پٹرول ڈال کر اس کے جسم میں آگ لگادی ۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی آئے تو اس کو فورا اسپتال لے جایا گیا ، لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی ۔


اطلاعات کے مطابق تامیہ تھانہ حلقہ میں آنے والے گاوں دیلاکھاری کے نیا محلہ میں جمعرات کو اچانک خاتون کے چیخنے کی آواز آنے لگی ۔ پڑوسیوں نے جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ گومتی بائی کہار جل گئی ہے ۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ شوہر بلی کہار آئے دن بیوی گومتی کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے ۔ جمعرات کو بھی مچھلی پکڑنے کو لے کر ان دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی ۔ دراصل شوہر نے بیوی سے مچھلی پکڑنے کیلئے ساتھ چلنے کو کہا ، لیکن بیوی نے منع کردیا ۔ یہ بات شوہر پر اتنی ناگوار گزری کہ پہلے تو اس نے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی اور پھر پٹرول ڈال کر آگ لگادی ۔


اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو 108 ایمبولینس سے اسپتال بھیجا ۔ خاتون زیادہ جل چکی تھی ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف 302 کا کیس درج کیا ہے ۔


ضلع کے ایس پی سنجیو کے مطابق تامیہ تھانہ حلقہ میں پیش آئے اس واقعہ میں بلی کہار کا اپنی بیوی سے تنازع ہوا ۔ وہ مچھلی پکڑنے کیلئے اپنی بیوی کو لے کر جارہا تھا اور زبردستی کررہا تھا ۔ بیوی نے منع کیا ، جس کے بعد گھر کے باہر ہی بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی اور بعد میں پٹرول ڈال کر آگ لگادی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 05, 2020 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading