ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شوہرنے بیوی کو بنایا یرغمال ، شادی کے 17 سال بعد بتائی ایسی وجہ ، سبھی رہ گئے حیران

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں ایک شوہر کے ذریعہ اپنی ہی بیوی کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
شوہرنے بیوی کو بنایا یرغمال ، شادی کے 17 سال بعد بتائی ایسی وجہ ، سبھی رہ گئے حیران
شوہرنے بیوی کو بنایا یرغمال ، شادی کے 17 سال بعد بتائی ایسی وجہ ، سبھی رہ گئے حیران ۔ (علامتی تصویر)

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں ایک شوہر کے ذریعہ اپنی ہی بیوی کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شوہر پر الزام ہے کہ اس نے تلوار اور نقلی بندوق دکھا کر اپنی بیوی کو تین دنوں تک ایک اندھیرے کمرے میں بند رکھا ۔ شادی کے 17 سال بعد شوہر نے بیوی کو پسند نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس واردات کو انجام دیا ۔ کسی طرح معاملہ کی جانکاری پولیس کو ہوئی ، جس کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے خاتون کو بند کمرے سے باہر نکالا ۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم شوہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔


پولیس سے کی گئی شکایت کے مطابق تین دنوں سے بھوکی پیاسی خاتون کو اس کے ہی شوہر نے گھر میں اندھیری کوٹھری میں تلوار اور نقلی بندوق کے دم پر یرغمال بنا رکھا تھا ۔ دراصل گوٹے گاوں تھانہ کی جھونتیشور چوکی علاقہ کے پپریا لاٹھ گاوں میں خاتون ریکھا تیواری کو یرغمال بنائے جانے کی خبر جیسے ہی پولیس کو ملی تو ایس ڈی او پی ، تھانہ انچارج سمیت چوکی انچارج پہنچ گئے ۔


متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات چیت کی ۔
متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات چیت کی ۔


پولیس کے مطابق معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ڈائل 100 پر خاتون کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملی تھی ، جس کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شوہر نشے کا عادی بتایا جارہا ہے ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی 2003 میں ہوئی تھی ۔ اب 17 سال بعد اس کا شوہر کہتا ہے کہ وہ اس کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ خاتون کا الزم ہے کہ شوہر اس کے ساتھ ساتھ مائیکہ والوں کو بھی پریشان کرتا ہے ۔ گزشتہ کچھ سالوں سے وہ مسلسل ان کا استحصال کررہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 28, 2020 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading