உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: غیر ملکی پورن ویڈیو دیکھ کر شوہر کرتا تھا غیر فطری سیکس، حاملہ ہونے پر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش

    Shocking: غیر ملکی پورن ویڈیو دیکھ کر شوہر کرتا تھا غیر فطری سیکس، حاملہ ہونے پر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    Shocking: غیر ملکی پورن ویڈیو دیکھ کر شوہر کرتا تھا غیر فطری سیکس، حاملہ ہونے پر کیا ایسا کام، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    اندور کی بیٹی سے اس کا شوہر ٹیبو سیکس کرتا تھا ۔ گوا میں رہنے والا اس کا شوہر غیر ملکی پورن ویڈیوز دیکھ کر زبردستی غیر فطری سیکس کرتا تھا ۔ بیوی کے منع کرنے کے بعد بھی شوہر نہیں مانتا تھا ۔ وہ حاملہ ہوئی تب بھی اس نے غیر فطری سیکس کرنا بند نہیں کیا ، جس کی وجہ سے اس کا حمل ضائع ہوگیا ۔

    • Share this:
      اندور : اندور کی بیٹی سے اس کا شوہر ٹیبو سیکس کرتا تھا ۔ گوا میں رہنے والا اس کا شوہر غیر ملکی پورن ویڈیوز دیکھ کر زبردستی غیر فطری سیکس کرتا تھا ۔ بیوی کے منع کرنے کے بعد بھی شوہر نہیں مانتا تھا ۔ وہ حاملہ ہوئی تب بھی اس نے غیر فطری سیکس کرنا بند نہیں کیا ، جس کی وجہ سے اس کا حمل ضائع ہوگیا ۔ ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ، لیکن پھر بھی شوہر نہیں مانا ۔ متاثرہ لڑکی اندور کے بجرنگ نگر میں رہتی ہے ۔ اس نے عدالت کی پناہ لی ۔ عدالت نے دو سال چلی سماعت کے بعد بدھ کو خاتون کے شوہر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ۔ وہیں ہر ماہ گزارا بھتہ دینے کا بھی حکم دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 89 سالہ ڈاکٹر بنا 49 بچوں کا باپ ، اپناتا تھا یہ طریقہ ، کھلا راز تو اڑ گئے سبھی کے ہوش


      دینک بھاسکر ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ نے بتایا : میری شادی 11 مارچ 2019 کو گوا کے ماپوسا ٹاون کے رہنے والے راہل بجوے سے ہوئی تھی ۔ راہل پوسٹل اسسٹنٹ کے عہدہ پر کام کرتا ہے ۔ وہ آبائی طور پر ناگپور کا رہنے والا ہے ۔ شادی کے 12 دن بعد ہی سسرال والوں نے مجھ سے 10 لاکھ روپے لانے کا مطالبہ شروع کردیا ۔ نہیں لانے پر پریشان کیا جاتا تھا ۔ شادی کے وقت میرے دیور وشال بجوے نے بھی مجھ سے پیسے لئے ۔ وہ ریلوے میں لوکو پائلٹ ہے ۔ دیور اور ساس نے مل کر مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ اپنے کھانے میں ٹرانسفر کروائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شراب پی کر سمندر کنارے پیشاب کرنے گیا شخص ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش


      متاثرہ کے مطابق : شوہر بھی آئے دن مجھ سے طاقت کے دم پر ٹیبو سیکس کرتا تھا ۔ اسی دوران میں حاملہ ہوگئی ۔ جسمانی طور پر کمزور ہونے پر ڈاکٹر نے مجھے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ۔ اس دوران شوہر کو بھی ڈاکٹر نے سیکس کرنے سے منع کردیا تھا ، لیکن وہ نہیں مانا ۔ مجھ سے ٹیبو سیکس کیا ۔ اس سے مجھے بلیڈنگ شروع ہوگئی ۔ بعد میں میں نے ڈاکٹر کو دکھایا ۔ انہوں نے ساڑھے تین ماہ تک حمل کے ضائع ہونے سے بچنے کیلئے انجیکشن لگانے کا مشورہ دیا ۔ تب شوہر نے یہ کہتے ہوئے کہ تم اب میرے کسی کام کی نہیں ہو ، مجھے اندور بھیج دیا ۔

      متاثرہ نے مزید بتایا : جب میں چچازاد دیور کی شادی میں ناگپور گئی تو وہاں میرے سسر کی موت ہوگئی ۔ تیرہویں تک کے پروگرام میں مجھ سے شوہر نے زبردستی لگاتار ٹیبو سیکس کیا ۔ مجھے پھر بلیڈنگ شروع ہوگئی ۔ ڈاکٹر نے سونوگرافی کی تو جانچ میں حمل میں بچے کی کڈنی میں سوجن پائی تئی ۔ اس کا علاج بھی شوہر نے نہیں کرایا ۔ میں نے ورما اسپتال میں 30 اگست 2019 کو پانچ ماہ کے حمل میں ہی قبل از وقت ایک بیٹے کو جنم دیا ۔ اگلے ہی دن اس کی موت ہوگئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : تین گھنٹے دھوپ میں سو گئی خاتون ، نیند کھلنے تک پیٹھ کی ہوگئی ایسی خوفناک حالت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش


      متاثرہ نے ہری نگر تھانے میں شوہر سمیت دیور اور ساس کے خلاف جہیز کیلئے استحصال کی رپورٹ درج کروائی تھی ۔ ضلع کورٹ اندور میں گھریلو تشدد کا کیس 19 دسمبر 2019 کو پیش ہوا ۔ اس میں شوہر کے ذریعہ زبردستی لگاتار ٹیبو سیکس اور گھریلو تشدد سے پروٹیکشن دلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ کورٹ نے وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ افسر سے جانچ کرائی ، جس میں خاتون کے الزامات کی تصدیق ہونے پر کورٹ نے سسرال والوں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

      جانئے کیا ہے ٹیبو سیکس

      ٹیبو سیکس پرتشدد سیکس کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس طرح کے سیکس پر ہندوستان میں پابندی لگی ہوئی ہے ۔ اس میں پارٹنر سے زبردستی یا غیر فطری سیکس کرنے کیلئے دباو بنایا جاتا ہے ۔ ایڈوکیٹ کرشن کمار نے بتایا کہ ایسے معاملات میں گھریلو تشدد سے پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت کیس درج کیا جاتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: