رئیس زادوں کو پہلے پھنساتی Drugs والی آنٹی کے بیٹے کی گرل فرینڈ اور پھرکرتی تھی ایسا کام ، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ
پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ پبوں میں آنے والے بڑے گھر کے لڑکوں کو راغب کرنے کیلئے یہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر لائیو چیٹ کرتی تھی اور ضرورت پڑنے پر انہیں اپنا بولڈ ڈانس بھی دکھاتی تھی ۔ جو اس سے زیادہ کوکین خریدتے تھے ، ان سے رات میں لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرتی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 26, 2020 05:17 PM IST

رئیس زادوں کو پہلے پھنساتی Drugs والی آنٹی کے بیٹے کی گرل فرینڈ اور پھرکرتی تھی ایسا کام ، کھلا راز تو مچ گیا ہنگامہ
اندور : ڈرگس والی آنٹی پریتی کے ڈرگ ریکیٹ کی بڑی ممبر 'ترنم' بھی تھی ۔ آفرین عرف ترنم آنٹی کے بیٹے یش کی گرل فرینڈ بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس لڑکی سمیت ایک لڑکے کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ یہ دونوں پب میں آنے والے امیر لڑکوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے ۔
پولیس دھیرے دھیرے شہر کی بدنام زمانہ ڈرگ پیڈلر پریتی جین کے گروہ تک پہنچ رہی ہے ۔ پولیس نے ایک ایسی لڑکی کو گرفتار کیا ہے جو دیکھنے میں ماڈل لگتی ہے اور کافی اچھی انگریزی بولتی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ پب میں نشہ کرنے کے بعد ماڈل کی طرح ٹیبل پر کھڑے ہوکر رقص کرتی تھی ۔ اس سے وہاں کھڑے لڑکے اس کی جال میں پھنس جاتے تھے ۔ اس کے بعد وہ ان سے دوستی کر کے انہیں کوکین سمیت کئی ڈرگس فروخت کرتی تھی ۔
بولڈ ویڈیو سے لڑکوں کو پھنساتی تھی لڑکی
پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ پبوں میں آنے والے بڑے گھر کے لڑکوں کو راغب کرنے کیلئے یہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر لائیو چیٹ کرتی تھی اور ضرورت پڑنے پر انہیں اپنا بولڈ ڈانس بھی دکھاتی تھی ۔ جو اس سے زیادہ کوکین خریدتے تھے ، ان سے رات میں لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرتی تھی ۔
لڑکی اندور میں کرایہ کے فلیٹ میں رہتی ہے ۔ پب اور پارٹیوں میں جاتے ہوئے اس کی دوستی آنٹی کے بیٹے سے ہوگئی ۔ انگریزی اچھی ہونے کی وجہ سے وہ یش کو اچھی لگی اور اس کے بعد دونوں نے مل کر رئیس زادوں کو پھنسانے کا کام شروع کردیا ۔