உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز! عاشق کو پانے کیلئے بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا ایسا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    سنسنی خیز! عاشق کو پانے کیلئے بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا ایسا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    سنسنی خیز! عاشق کو پانے کیلئے بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا ایسا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

    ملزم بیوی اپنے عاشق کو روز میسیج کرتی تھی اور کہتی کہ اس کو راستے کا کانٹا ہٹانا ہے ۔ اس کے بعد عاشق پر دباو بناکر اس نے اپنے شوہر کا قتل کروا دیا ۔

    • Share this:
      مدھیہ پردیش میں اندور کے نزدیک ہاتود تھانہ علاقہ میں مشتبہ حالت ایک نوجوان کی موت کے معاملہ میں پولیس نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے اس پوری واردات میں بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کیا ہے ۔ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کا قتل کیا ۔ ملزم بیوی اپنے عاشق کو روز میسیج کرتی تھی اور کہتی کہ اس کو راستے کا کانٹا ہٹانا ہے ۔ اس کے بعد عاشق پر دباو بناکر اس نے اپنے شوہر کا قتل کروا دیا ۔

      یہ پورا واقعہ ہاتود تھانہ علاقہ میں پیش آیا ، جہاں کے رہنے والے جتیندر چودھری کی اس کی بیوی سے تین سال پہلے شادی ہوئی تھی ۔ جتیندر اور ملزم عاشق نتن چودھری دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے ۔ نتن کا جتیندر کے گھر آنا جانا تھا ۔ ایسے میں شوہر جتیندر کو کبھی بھی اپنی بیوی پر شک نہیں ہوا ، لیکن نتن اور جتیندر کی بیوی کے درمیان شادی سے پہلے سے ہی معاشقہ چل رہا تھا ۔ شادی کے بعد بھی وہ کئی مرتبہ کہتی تھی کہ طلاق لے کر اس سے شادی کرلے گی ، لیکن طلاق کی کارروائی طویل ہونے سے اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر یہ سازش رچی ۔

      سازش کے تحت اتوار کو نتن اپنی بائیک پر بیٹھاکر جتیندر کو کچھ کام کیلئے ساتھ لے گیا ۔ بیچ جنگل میں بائیک روک کر پہلے گاڑی خراب ہونے کا بہانا بناکر نیچے اتارا اور پھر اس پر چاقو سے حملہ کردیا اور گلا ریت کا اس کا قتل کردیا ۔ بعد میں اس کی لاش کھیت میں پھینک کر وہاں سے فرار ہوگیا ۔

      پولیس گرفت میں آئے عاشق نتن نے قتل کا گناہ قبول کرلیا ہے ۔ اس میں مقتول کی بیوی کے شامل ہونے کی بات اس نے پولیس کو بتائی ہے ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے قتل میں استعمال چاقو اور گاڑی کو بھی برآمد کرلیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: