مدھیہ پردیش میں امسال اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش پچھلے ایک ہفتے سے بی جے پی کی اعلی قیادت مدھیہ پردیش کے محور میں ہے۔ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کے ایم پی دورے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا دورہ،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بھوپال دورہ اور کل وزیر اعطم نریندر مودی کا بھوپال دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ راجدھانی بھوپال میں منعقدہ چار روزہ فوجی میلااور فوج کمانڈر کانفرنس کا انعقاد سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راشٹریہ مسلم منچ نے بھی عوام کے بیچ اپنی پیٹھ بڑھانے کے لئے جہاں اپنی تقریبات کو تیز کردیا ہے وہیں راجدھانی بھوپال سمیت صوبہ کے دیگر مقامات پر روزہ افطار پارٹیوں کا انعقاد بھی عوام و خواص میں چرچاکا محور بنا ہوا ہے۔ راجدھانی بھوپال میں راشٹریہ مسلم منچ کے زیر اہتمام کھانو گاؤں کے صفدر فارم ہاؤس میں منعقدہ روزہ افطار میں جہاں تمام مکتب فکر کے لوگوں کو مدعو کیاگیا تھا وہیں راشٹریہ مسلم منچ کے قومی کنوینراندریش کمار مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی اندریش کمار نے ہی خطاب کیا اور انہوں نے قران کی آیات کی روشنی میں حب الوطنی کا حوالہ دیتے ہوئے اتحاد و اتفاق سے کام کرنے پر زور دیا۔
راشٹریہ مسلم منچ کے قومی کنوینر اندریش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں حب الوطنی کو ایمان کا جز قرار دیا گیا ہے۔ اور جب تک سبھی لوگ اپنے اپنے مذہب و مسلک پر رہتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ملکر کام نہیں کرینگے تب تک ترقی کی راہیں ہموار نہیں ہونگی۔ سبھی ترقی کریں،سبھی کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں،پڑوسی کا خیال رکھیں یہی ملک کی ضرورت ہے۔
اندریش کمار نے گائے سے محبت اور اس کے دودھ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال اور ان کے ترانہ ہندی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ دنیا کے کسی ملک نے ابتک یہ نہیں کہا لیکن بھارت کے شاعر نے یہ کہا ہے کہ سارے جہاں سے اچھا ہندستاں ہمارا۔جب یہ ملک ہمارا ہے تو اس کا تحفظ اور تقدس ،اس کی عظمت کا خیال رکھنا اور یہاں کے شہریوں کے ساتھ انصاف کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے روزہ کی فصیلت کا ذکر کرتے ہوئے گائے کے دودھ سے سحری کرنے اور گائے کے دودھ میں شفا کا بھی خصوصی حوالہ پیش کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔