உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh News: جبلپور ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے انتخابات کرانے کو لے کر جاری کیا حکم

    Madhya Pradesh News: جبلپور ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے انتخابات کرانے کو لے کر جاری کیا حکم

    Madhya Pradesh News: جبلپور ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے انتخابات کرانے کو لے کر جاری کیا حکم

    Madhya Pradesh Waqf Board elections : وقف بورڈ کی تشکیل اور انتخابات کو لے کر وقف بورڈ کے متولیوں اور کمیٹیوں کے صدور کو وقف بورڈ سی ای او کے ذریعہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    • Share this:
    بھوپال : جبلپور ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے بعد مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل کو لے کر حکومت کی سطح پر تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ وقف بورڈ کی تشکیل اور انتخابات کو لے کر وقف بورڈ کے متولیوں اور کمیٹیوں کے صدور کو وقف بورڈ سی ای او کے ذریعہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: 'کشمیری پنڈتوں کی خدمات کا ذکر کئے بغیر نہیں لکھی جا سکتی ہے اردو زبان و ادب کی تاریخ'


    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں دوہزرا اٹھارہ سے وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس بیچ صوبہ میں پندرہ ماہ کی کمل ناتھ حکومت بھی رہی ہے، لیکن اس وقت بھی بورڈ کی تشکیل کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں ہی رہا ہے ۔ شیوراج سنگھ حکومت میں بھی جب دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد وقف بورڈ کی تشکیل نہیں کی گئی تو عبد الشفیق قریشی جبلپور کی جانب سے بورڈ کی تشکیل کے معاملے کو لیکر جبلپور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے جبلپور ہائی کورٹ نے جون کے آخرے ہفتے تک بورڈ کی تشکیل کو لیکر انتخابات کرانے اور پروگریس رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنے  کی ہدایت دی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بھوپال کی تاریخی جامع مسجد پر سنسکرتی بچاؤ منچ نے کیا شیومندر ہونے کا دعوی


    عرضی گزار عبدالشفیق قریشی کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ جبلپور ہائی کورٹ میں ہماری وقف بورڈ کی تشکیل کو لیکر انتخابات کرائے جانے کے معاملے میں ہماری دلیل سنی گئی اور عدالت نے وقف بورڈ اور ایم پی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جون کے آخری ہفتے تک پروگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بورڈ کی تشکیل ہوگی تو اس سے نہ صرف  اقلیتوں کے فلاحی کام ہوں گے بلکہ بورڈ کی زمینوں پر ہو رہے نا جائز قبضہ کو بھی روکنے میں مدد ملے گی ۔

    وہیں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر جعفری کا کہنا ہے کہ بورڈ کے انتخابات کرانے کو لیکر متولیوں اور کمیٹوں کے صدور کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور جلد ہی احکام کی روشنی میں انتخابات کے سبھی مراحل کو مکمل کرلیا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: