ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں جوڈا نے بڑھائی شیوراج حکومت کی مشکلات، کیا یہ بڑا اعلان

مدھیہ پردیش جونیئر ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے صدر اروند مینا کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں جونئیر ڈاکٹر اپنی جان کی بازی لگا کر ہمہ کام کر رہے ہیں ، مگر صوبائی حکومت کو جونیئر ڈاکٹروں کی ذرا بھی فکر نہیں ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں جوڈا  نے بڑھائی شیوراج حکومت کی مشکلات، کیا یہ بڑا اعلان
مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں جوڈا نے بڑھائی شیوراج حکومت کی مشکلات، کیا یہ بڑا اعلان

بھوپال : کورونا قہر میں مدھیہ پردیش حکومت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ آکسیجن اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قلت کو لیکر اپوزیشن کا نشانہ بنی ہوئی شیوراج سنگھ سرکار کے سامنے اب جوڈا نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیکر نئی مشکلات کھڑی کردی ہے ۔ مدھیہ پردیش جونیئر ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے صدر اروند  مینا کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں جونئیر ڈاکٹر اپنی جان کی بازی لگا کر ہمہ کام کر رہے ہیں ، مگر صوبائی حکومت کو جونیئر ڈاکٹروں کی ذرا بھی فکر نہیں ہے ۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کرنے کے بعد بھی ابھی تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاہے ۔ یہی نہیں کورونا قہر میں اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے سبب ڈاکٹر مریض اور ان کے اہل خانہ کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں ۔ حکومت سے بار بار کے مطالبات کے باوجود اسپتالوں میں نہ تو طبی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور نہ ڈاکٹروں کی سیکورٹی پر حکومت کی کوئی توجہ ہے ۔ ہم نے اپنے مطالبات کو لیکر مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کو میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات پر چھ مئی تک غور کرکے انہیں حل نہیں کیا جاتا ہے ، تو سات مئی سے جونیئر ڈاکٹرغیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہوں گے اور اس بیچ جونیئر ڈاکٹرکورونا مریضوں کا بھی علاج نہیں کریں گے۔


وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں جونئیر ڈاکٹروں کے مطالبات پر حکومت غور کر رہی ہے اور بہت جلد ان کا حل نکلے گا ۔ جہاں تک اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بات ہے تو حکومت سبھی طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ اگر کہیں پر کچھ کمی ہے ، تو اسے بھی دور کیا جائے گا ۔


واضح رہے کہ پندرہ روز قبل بھی جوڈا نے اپنے مطالبات کو لے کر ہرتال کی دھمکی دی تھی ، مگر وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن کی یقین دہانی کے بعد جوڈا نے اپنی ہڑتال واپس لے لی تھی ۔ مگر اس بار جوڈا حکومت کی وعدہ خلافی سے اس پار یا اس پار کی جنگ لڑنے کے موڈ میں دکھائی دے رہی ہے ۔ اگر حکومت نے وقت رہتے ان کےمطالبات پورے نہیں کئے تو سات مئی سے مدھیہ پردیش میں طبی خدمات مفلوج ہو سکتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 04, 2021 07:50 PM IST