உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : سیلاب کیلئے کمل ناتھ نے حکومت کی عدم توجہی کو قرار دیا ذمہ دار

    مدھیہ پردیش : سیلاب کیلئے کمل ناتھ نے حکومت کی عدم توجہی کو قرار دیا ذمہ دار

    مدھیہ پردیش : سیلاب کیلئے کمل ناتھ نے حکومت کی عدم توجہی کو قرار دیا ذمہ دار

    سابق سی ایم کمل ناتھ کہتے ہیں کہ میں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ابھی دورہ کیا ہے ۔ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ آج یہ سیاست کا موقع نہیں ہے ، مگر ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم نے جو دیکھا ہے اسے لے کر سرکار کو مشورہ دیں تاکہ وہ اس پر کام کرے اور سیلاب متاثرین کو راحت مل سکے۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش کے گوالیار چمبل ڈویزن میں بارش کا زور تھمنے کے بعد بھلے ہی معمولات زندگی پٹری آنے لگی ہے ، مگر سیلاب اور بازآبادکاری کو لے کر حکومت اور کانگریس کے بیچ سیاسی گھمسان اپنے شباب پر ہے ۔ سی ایم شیوراج سنگھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد سابق سی ایم و مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے آج گوالیار، دتیا، شیوپوری، شیوپور اور اشوک نگر کا ہوائی دورہ کرنے کے بعد عوامی نمائندوں اور صحافیوں سے ملاقات کی ۔ سابق سی ایم کمل ناتھ نے گوالیار چمبل ڈویزن میں آئے سیلاب اور عوامی مشکلات کے لئے حکومت کی عدم توجہی جھوٹی بیان بازی کو دمہ ذار قرار دیا ہے وہیں بی جے پی نے کمل ناتھ کے دورہ کو عوام کو گمراہ کرنے اور ہواہوائی سے تعبیر کیا ہے ۔

    سابق سی ایم کمل ناتھ کہتے ہیں کہ میں نے سیلاب  متاثرہ علاقوں کا ابھی دورہ کیا ہے ۔ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ آج یہ سیاست کا موقع نہیں ہے ، مگر ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم نے جو دیکھا ہے اسے لے کر سرکار کو مشورہ دیں تاکہ وہ اس پر کام کرے اور سیلاب متاثرین کو راحت مل سکے۔ میں نے بہت سے سیلاب دیکھے ہیں لیکن سیلاب سےاتنی بڑی تباہی اب تک نہیں دیکھی ہے ۔ سڑک ہو، فصل ہو، پل ہوں سب تباہ ہو گیا ہے۔ نہ جانے کتنے لوگوں کے مکان بہہ گئے ہیں ، ہزاروں لوگوں کے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ راحت کیمپ میں موجود ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکار بتائے کہ یہ لوگ کب تک اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ صرف اعلان کرنے سے راحت نہیں ملنے والی ہے ۔ ہماری مانگ ہے کہ سرکار سیلاب متاثرین کی ایک سال کا بل معاف کرے۔

    وہیں سابق سی ایم کمل ناتھ کے دورے پر وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے طنز کیا ہے ۔ پردیومن سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ اپنی پندرہ ماہ کی حکومت نے کمل ناتھ  نے کبھی بھی گوالیار چمبل ڈویزن کا دورہ نہیں کیا تھا۔ اب جبکہ حالات بہتر ہوگئے ہیں تو حکومت نے راحت و بچاؤ کے کام کو مکمل کرلیا ہے تو ایک ہفتہ بعد کمل ناتھ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہوائی دورے پر نکلے ہیں ۔ عوام سب جانتے ہیں وہ کانگریس کے فریب میں نہیں آنے والے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: