کھرگون۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس پل سے دریا میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 22 مسافروں کی موت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 25 مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے اون تھانے کے داسنگا کے قریب ڈونگرگاؤں پل پر پیش آیا۔ مسافروں سے بھری بس 20 فٹ نیچے گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انچارج وزیر کمل پٹیل نے مرنے والوں کی تصدیق کی۔ وزیر نے کہا کہ باقی زخمیوں کا علاج کھرگون میں ہی ہو رہا ہے۔ زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایات دی گئی ہیں۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس واقعہ سے متعلق اپڈیٹ لیا ہے۔ انچارج وزیر کمل پٹیل نے اعتراف کیا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی عازمین حج کی ناراضگی پر مرکزی حج کمیٹی کو لکھا خطمیڈیا رپورٹس کے مطابق ماں شاردا ٹریولز کی بس کھرگون سے اندور جا رہی تھی۔ یہ حادثہ کھرگون-ٹھیکری روڈ پر پیش آیا۔ بس دریا پر پل سے گزر رہی تھی۔ پھر اچانک بس نیچے گر گئی۔ اس کے بعد بہت زوردار آواز ہوئی، جسے سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔ بس گرنے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 35 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ساتھ ہی ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی مدھیہ پردیش کی شیوراج چوہان کی حکومت کی جانب سے بس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے، عام زخمیوں کے لیے 25-25 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے حادثے میں زخمیوں کے مناسب علاج کا انتظام کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔