ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر انعام کا اعلان

لاک ڈاؤن کے تین مرحلے مکمل ہونے والے ہیں اور بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے کہیں نظر نہ آنے پر کانگریس نے انعام کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر انعام کا اعلان
سادھوی پرگیہ سنگھ کی فائل فوٹو

بھوپال۔ کورونا لاک ڈاؤن اور اس کی مشکلات سے نکالنے کے لئے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ عوام سڑکوں پر اتر کر خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے تین مرحلے مکمل ہونے والے ہیں اور بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے کہیں نظر نہ آنے پر کانگریس نے انعام کا اعلان کیاہے۔


مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان روی سکسینہ نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سادھوی پرگیہ کو ڈھونڈ کر لائے گا اسے پانچ ہزار روپیہ کا انعام اور توصیفی سند پیش کی جائے گی۔


بی جے پی نے اسے کانگریس کی اوچھی سیاست کا حصہ بتایا ہے۔


سادھوی پرگیہ کو لیکر کانگریس کے ذریعہ انعام کا اعلان کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے اسے کانگریس کی اوچھی سیاست کا حصہ بتایا ہے۔ ایم پی بی جے پی کے نائب صدر رامیشور شرما کا کہنا ہے کہ سادھوی عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ کانگریس کی طرح دکھا نے کے لئے عوام کی خدمت نہیں کرتی ہیں ۔وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر قانون پی سی شرما نے کورونا لاک ڈاؤن میں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی عدم موجودگی پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی شرما کا کہنا ہے کہ کورونا کی مشکلات میں بھوپال کی رکن پارلیمنٹ کا غیر حاضر رہنا کئی سوال کھڑے کرتا ہے اور بی جے پی کو ایمانداری سے اس کا جواب دینا چاہیئے۔
First published: May 15, 2020 02:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading