ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : ریمڈیسیور کی کالا بازاری میں وزیر آبپاشی کے اہل خانہ کا نام ، کانگریس نے سادھا نشانہ

اندور ہیلتھ افسر کے ڈرائیور پونیت اگروال کی گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے جو انکشافات ہوئے ہیں ، اس سے شیوراج سنگھ حکومت بیک فٹ پر آگئی ہے تو کانگریس نے حکومت کے خلاف اپنی مہم کو اور تیز کردیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : ریمڈیسیور کی کالا بازاری میں وزیر آبپاشی کے اہل خانہ کا نام ، کانگریس نے سادھا نشانہ
اندور ہیلتھ افسر کے ڈرائیور پونیت اگروال کی گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے جو انکشافات ہوئے ہیں ، اس سے شیوراج سنگھ حکومت بیک فٹ پر آگئی ہے ۔

بھوپال : مدھیہ پردیش میں ریمڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری کو لیکر ہوئے انکشاف سے ایم پی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ اندور ہیلتھ افسر کے ڈرائیور پونیت اگروال کی گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے جو انکشافات ہوئے ہیں ، اس سے شیوراج سنگھ حکومت بیک فٹ پر آگئی ہے تو کانگریس نے حکومت کے خلاف اپنی مہم کو اور تیز کردیا ہے ۔ پونیت اگروال نے اپنے بیان میں ریمڈیسیور انجیکشن کی فراہمی میں شیوراج کابینہ کے وزیر تلسی سلاوٹ کی بیوی کے ڈرائیور گووند کے نام کا انکشاف کیا ہے ۔


پونیت اگروال اندور ہیلتھ افسر کا ڈرائیور ہے ۔ پونیت کو اندور کے وجے نگر تھانہ پولیس نے ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری کے جرم میں گرفتار کر کے جب تفتیش شروع کی تو پونیت نے اقبال جرم کرتے ہوئے وزیر آبپاشی تلسی سلاوٹ کی اہلیہ کے ڈرائیور گووند کا نام لیا تھا ۔ پھر جب وجے نگر پولیس کے ذریعہ پونیت کو عدالت میں لے جایا جا رہا تھا ، تو پونیت میڈیا سے بات کے دوران بھی وزیر آبپاشی کی اہلیہ کے ڈرائیور گووند کے ذریعہ ریمڈیسیور انجیکشن کو فرائم کرنے اور اس بازارمیں چودہ ہزار فی انجیکشن کے حساب سے فروخت کرنے کا اقرار کیا۔


پونیت اگروال کا بیان سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کانگریس کو جہاں بیٹھے بیٹھائے سرکار کو گھیرنے کا بڑا ہتھیار ہاتھ لگ گیا تو وہیں حکومت بیک فٹ پر آتی نظرآئی ۔ واضح رہے کہ وزیر آبپاشی تلسی سلاوٹ کا تعلق سندھیا خیمہ سے ہے اور کمل ناتھ حکومت کو گرانے میں تلسی سلاوٹ کا بڑا کردار تھا۔


سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے معاملہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا قہر میں ادویات اور طبی سہولیات کے فقدان میں لوگوں کی جان جارہی ہے اور لوگ اپنوں کو بچانے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں تو وہیں ہر روز بی جے پی اور اس سے جڑے لیڈران کے نام کالا بازاری اور نقلی انجیکشن کی  فراہمی سامنے آرہے ہیں ۔ میں سرکار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کالا بازاری کے سبھی معاملوں کی اس میں اقتدار میں شامل جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ، ان کی اعلی سطحی جانچ کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کورونا جائزہ میٹنگ میں کورونا قہر میں کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ مشکل کے اس دور میں بے ایمانوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا ۔ کورونا قہر کے مشکل دور میں جو لوگ کالا بازاری کرنے اور نقلی دواؤں کی فروخت میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

وزیر اعلی نے کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت تو دی ہے ۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر آبپاشی کی اہلیہ اور ان کے  ڈارئیور کے خلاف کارروائی کب ہوتی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 19, 2021 06:51 PM IST