உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش میں عورت کے بالوں سے چھیڑ۔چھاڑ کرنے پر چھڑی سیاست: جانیں پورا معاملہ

    Youtube Video

    وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی موجودگی کے بعد بھی کابینہ وزیر کے ذریعہ اسٹیج پر رے گاؤں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی خاتون امیدوار کے بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے ۔

    • Share this:
      مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کیا شروع ہوئے سیاسی لیڈران کے بے تکے بیان اور قول وفعل کو لیکر روز بروز سیاسی گھمسان میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ بی جے پی کے ذریعہ ایک جانب کنیا پوجن سے ریاست میں سرکاری اور غیر سرکاری پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

      وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی موجودگی کے بعد بھی کابینہ وزیر کے ذریعہ اسٹیج پر رے گاؤں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی خاتون امیدوار کے بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے ۔ کانگریس نے اس معاملے میں بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے چال اور چرتر پر سوال اٹھائے ہیں۔ وہیں شیوراج سنگھ کابینہ کے وزیر معدنیات برجیندر پرتاپ سنگھ نے اسے کانگریس کی گندی ذہنیت سے تعبیر کیا ہے ۔

      وزیر برجیندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا چشمہ کھو گیا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بی جےپی کی خاتون امیدوار کے بال میں الجھا ہوا ہے تو اسے انہوں نے نکالنےکا کام کیا ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: