உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : مسلم تنظیموں نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی بہبود سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    مدھیہ پردیش : مسلم تنظیموں نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی بہبود سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    مدھیہ پردیش : مسلم تنظیموں نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی بہبود سے کیا یہ بڑا مطالبہ

    مسلم تنظیموں نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود مختار عباس نقوی کو میمورنڈم بھیج کر سابقہ سال کے عازمین حج کو امسال ترجیح دینے اور حج فارم کی فیس نہیں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : حج دوہزار بائیس کے لئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ آن لائن اور حج موبائل ایپ کے ذریعہ فارم  بھرنے کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی نے حج دوہزار بائیس کے لئے جہاں عازمین حج کو اکتیس جنوری تک حج فارم بھرنے کی تاریخ مقرر کی ہے تو وہیں مرکزی حج کمیٹی کے خلاف مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے احتجاج بھی شروع کردیا ہے ۔ مسلم تنظیموں نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود مختار عباس نقوی کو میمورنڈم بھیج کر سابقہ سال کے عازمین حج کو امسال ترجیح دینے اور حج فارم کی فیس نہیں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    سدبھاؤنا منچ بھوپال کے صدر حافظ محمد اسماعیل کہتے ہیں کہ ماشا اللہ امسال بھی سفر حج کے لئے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ آن لائن فارم داخل کرنے کو لے کر جو تیاری کی گئی ہے ، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہم مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی فلاح وبہبود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حج دوہزار بیس اور حج دوہزار اکیس کے عازمین حج کو فارم بھرنے کے بعد کووڈ کے سبب سفر حج پر جانے کا موقع نہیں دیا گیا تھا اور مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج سے فارم کے نام پر فیس جمع کروائی گئی تھی ۔ وہ عازمین حج جنہوں نے سابقہ سالوں میں حج فارم داخل کیا تھا اور کورونا کے سبب ہندوستان کے عازمین حج کو سفر حج پر روانہ ہونے کا موقعہ نہیں مل سکا تھا ، ان عازمین حج کو امسال ترجیحات کی بنیاد پر موقع دیا جائے ۔ وہ عازمین حج جنہوں نے سابقہ سالوں میں حج فارم داخل کیا تھا اگر وہ امسال سفر حج کے خواہش مند ہیں تو ان سے فارم فس نہ لی جائے ۔

    وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ ہم لوگوں نے اپنے مطالبات کو لے کر مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزارت اقلیتی فلاح وبہبود کو ممورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ جب کورونا قہر میں حکومت ہند کی جانب سے ہندوستان کے شہریوں اور کسانوں کو محتلف میدان میں مراعات دی گئی ہیں تو عازمین حج کو بھی ترجیح دی جائے ۔ ہم عازمین حج کے لئے کوئی الگ چیز کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ عازمین حج جو گزشتہ دو سالوں سے سفر حج کے لئے فارم داخل کر رہے ہیں اور مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ ان سے سابقہ سالوں میں فیس لی گئی ہے ان سے اس بار ترجیحات کی بنیاد پر موقع دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

    اسی کے ساتھ مرکزی حج کمیٹی اور مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کو تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ تاکہ عازمین حج کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مرکز اور اسٹیٹ دونوں مقامات پر حج کمیٹیوں کا وجود نہیں ہے اور افسران کے بھروسے آدھے ادھورے کام کئے جارہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: