உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News: کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے ہوگا قومی سمینار کا انعقاد

    Bhopal News: کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے ہوگا قومی سمینار کا انعقاد

    Bhopal News: کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے ہوگا قومی سمینار کا انعقاد

    کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون میں منعقد ہونے والے قومی سمینار میں نیوز 18 نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ، ممتاز افسانہ نگار دیپک بدکی اور سید صلاح الدین کی دبئی سے خصوصی شرکت ہوگی۔

    • Share this:
    بھوپال : اردو زبان کا ارتقا، نشر و اشاعت و فروغ میں بلا لحاظ قوم و ملت سبھی کا خون جگر شامل ہے ، لیکن آزادی کے بعد ایک بڑا المیہ یہ رہا کہ اردو زبان نہ صرف تقسیم کے کاری ضرب کا شکار ہوئی بلکہ اسے ایک مخںصوص طبقہ کی زبان بھی قرار دیا جانے لگا ۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی یہ کوشش ہے کہ اردو زبان کو اس کا حق دیا جائے بلکہ اردو زبان کی نشرو اشاعت میں جن لوگوں نےکلیدی کردار اداکیا ہے ان کی تحریروں کو حقائق کے آئینہ میں نئی نسل کے سامنے پیش کیا جائے۔ اس ضمن میں مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے سولہ مئی کو بھوپال رویندر بھون کے گورانجنی ہال میں قومی سمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کی اردوزبان میں حصہ داری کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں ملک کے ممتاز اردو ادیب، شاعر، محقق اور صحافی شرکت کریں گے ۔

    کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون میں منعقد ہونے والے قومی سمینار میں نیوز 18 نیٹ  ورک کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ، ممتاز افسانہ نگار دیپک بدکی اور سید صلاح  الدین کی دبئی سے خصوصی شرکت ہوگی۔  سمینار میں جموں سے  ممتاز ادیب خالد حسین ، بھوپال سے ڈاکٹر محمد نعمان خان، اندور سے ڈاکٹر عزیز عرفان، جموں سے برج ناتھ بیتاب ، بھوپال سے ڈاکٹر مہتاب عالم اور اننت ناگ سے  رافعیہ محی الدین اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : گنا میں شکاریوں نے تین پولیس اہلکاروں کو ماری گولی، اہل خانہ کو ملے گیں 1-1 کروڑ روپے


    مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز 18 اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ تاریخ کے حوالے سے اگر ہم بات کریں تو اردو زبان و ادب کے فروغ ، نثر و اشاعت میں کشمیری پنڈتوں کا جو کردار رہا ہے اس کے ذکر کے بغیر اردو زبان و ادب کی تاریخ نا مکمل ہے ۔کشمیر میں اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دلانے میں کشمیری پنڈتوں کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ کشمیری پنڈتوں نے اردو ادب کی کسی ایک صنف میں نہیں بلکہ سبھی اصناف میں بہترین کام کیا ہے ۔ان سب پر روشنی ڈالنے کے لئے،ان سب پر گفتگو کرنے کے لئے اردو کے ممتاز اسکالرس، صحافی، شاعر، دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل کو اردو زبان و ادب میں کشمیری پنڈتوں کے کلیدی کردار سے واقف کرایا جا سکے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرم


    واصح رہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سمینار کے موقعہ پر کل ہند مشاعرہ کا بھی انعقاد ہوگا ۔ کل ہند مشاعرہ میں ملک کے اردو کے نمائندہ شاعر شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ میں کلام پیش کرنے والے شعرا میں برج ناتھ بیتاب، راجیش رینہ، نعیم اختر خادمی، ڈاکٹر پروین کیف، ڈاکٹر قمر سرور، ڈاکٹر ارونا چوہان، رئیس نظامی، کنور جاوید، جیوتی آزاد کھتری، سہیل عمر اور سندیپ سریواستو اپنا کلام پیش کریں گے ۔

    اس موقع پر اکادمی کے تعاون سے شائع ہونے والی کتاب عکس جمیل، بازگشت، دستک، دن بھی روشن رات بھی روشن، روزن فکر، سلسلے خوابوں کے اور غزل آنگن کا اجرا بھی ہوگا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: