ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

معشوقہ کا اسقاط حمل کروا کر یہ کام کررہا تھا عاشق ، پہنچ گیا جیل ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

دولہا ایک کیس میں ملزم ہے اور پولیس ریکارڈ میں 2016 سے فرار ہے ۔ بدیرا گاوں کی ایک لڑکی کی شکایت پر اس کو گرفتار کیا گیا ۔ الزام ہے کہ نیرج 2016 میں 19 سال کی ایک لڑکی کو پیار اور شادی کا جھانسہ دے کر فرار ہوگیا تھا ۔

  • Share this:
معشوقہ کا اسقاط حمل کروا کر یہ کام کررہا تھا عاشق ، پہنچ گیا جیل ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ
معشوقہ کا اسقاط حمل کروا کر یہ کام کررہا تھا عاشق ، پہنچ گیا جیل ، جانئے پورا معاملہ

ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک دولہا اپنی دلہن کو رخصتی کرواکر خوشی خوشی گھر لارہا تھا کہ اسی دوران وہاں پولیس آن پہنچی اور دولہے کو اپنے ساتھ لے گئی ۔ اب سوٹ بوٹ میں سجا دولہا حوالات کی ہوا کھا رہا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ آخری ایسا کیا ہوا کہ دولہا گھر کی بجائے حوالات پہنچ گیا ؟


یہ واقعہ ستنا ضلع کے میہر بدیرا تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ کٹنی کے جموآنی کا رہنے والا نیرج سنگھ گوڑ نام کا ایک نوجوان رام نگر کے دیورا گاوں میں اپنی بارات لے کر آیا تھا ۔ 23 تاریخ کو شادی ہوچکی تھی ۔ ساتھ پھیرے اور سات عہد نبھانے کا وعدہ کرنے کے بعد بارات نئی نویلی دلہن لے کر 24 جون کو روانہ ہونے والی تھی ، لیکن تبھی نیرج کو گرفتار کرلیا گیا ۔


شادی کے گھر میں مچ گیا ہنگامہ


اس کی گرفتاری سے شادی کے گھر میں ایک دم ہنگامہ مچ گیا ۔ پھر معلوم ہوا کہ دولہا ایک کیس میں ملزم ہے اور پولیس ریکارڈ میں 2016 سے فرار ہے ۔ بدیرا گاوں کی ایک لڑکی کی شکایت پر اس کو گرفتار کیا گیا ۔ الزام ہے کہ نیرج 2016 میں 19 سال کی ایک لڑکی کو پیار اور شادی کا جھانسہ دے کر فرار ہوگیا تھا ۔ وہ طویل عرصہ تک اس کے ساتھ رہا ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ نیرج نے اس کے ساتھ مسلسل جسمانی تعلقات قائم کئے اور جب وہ حاملہ ہوگئی تو اس کا اسقاط حمل کروادیا ۔ اس کے بعد شادی سے منحرف ہوگیا اور اس کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔

اس کے بعد متاثرہ لڑکی نے نیرج سنگھ گوڑ کے خلاف بدیرا تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس نے دفعہ 376 کے تحت آبروریزی کا معاملہ درج کرلیا اور نیرج کی تلاش شروع کردی ۔ وہ سال 2016 سے مفرور تھا ۔ عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کردیا تھا اور پولیس انسپکٹر نے اس کی گرفتاری پر ایک ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا ۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی ۔

اس درمیان معشوقہ کو نیرج کی شادی کی خبر مل گئی اور اس نے پولیس کو اطلاع دیدی ۔ نیرج 23 جون کو رام نگر دیورا گاوں اپنی بارات لے کر پہنچا اور وہاں شادی کرکے لوٹ رہا تھا ۔ اسی دوران بدیرا پولیس نے دولہے کو گرفتار کرلیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 08:12 PM IST