Corona News : بھوپال و اندور میں کل سے لگے گا نائٹ کرفیو ، ان 8 شہروں میں بازار 10 بجے کے بعد رہیں گے بند
Madhya Pradesh Coronavirus News : مدھیہ پردیش کے آٹھ شہروں جبل پور ، گوالیار ، اجین ، رتلام ، چھندواڑہ ، برہانپور ، بیتول اور کھرگون میں رات 10 بجے کے بعد بازار بند رہیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 16, 2021 04:38 PM IST

Corona News : بھوپال و اندور میں کل سے لگے گا نائٹ کرفیو ، ان 8 شہروں میں بازار 10 بجے کے بعد رہیں گے بند
بھوپال : بھوپال اور اندور میں کل رات سے نائت کرفیو لگایا جارہا ہے ۔ آج بھوپال میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی صدارت میں ہوئی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کافی دنوں کی جدوجہد کے بعد کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے سرکار نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اسی کے ساتھ مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ جاری رہے گی ۔ ان لوگوں کو ایک ہفتہ آئیسولیشن میں بھی رہنا ہوگا ۔
کورونا وائرس کے حالات کو لے کر بھوپال میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی موجودگی میں ہوئی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کل یعنی 17 مارچ بدھ رات سے بھوپال اور اندور میں نائٹ کرفیو لاگو کیا جائے گا ۔ مہاراشٹر میں کورونا کے حالات تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہاں سے مدھیہ پردیش آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ جاری رہے گی ۔ ایسے سبھی لوگوں کو احتیاط کے طور پر ایک ہفتہ آئیسولیشن میں رہنا ہوگا ۔
Night curfew will be implemented in Bhopal & Indore from March 17 until further order. Whereas markets in 8 cities-Jabalpur, Gwalior, Ujjain, Ratlam, Burhanpur, Chhindwara, Betul, Khargone to shut at 10 pm, from March 17. There won't be curfew in these cities: Madhya Pradesh Govt
— ANI (@ANI) March 16, 2021
آٹھ شہروں میں بازار رات 10 بجے کے بعد بند
مدھیہ پردیش کے آٹھ شہروں جبل پور ، گوالیار ، اجین ، رتلام ، چھندواڑہ ، برہانپور ، بیتول اور کھرگون میں رات 10 بجے کے بعد بازار بند رہیں گے ۔ ان شہروں میں کرفیو جیسے حالات نہیں رہیں گے ، لیکن بازار کو لازمی طور پر بند کرنا ہوگا ۔ یہ حکم بھی کل 17 مارچ سے لاگو ہوگا ۔
گجرات کے چار شہروں میں بھی نائٹ کرفیو
بتادیں کہ گجرات حکومت کی جانب سے بھی احمد آباد ، راجکوٹ ، وڈودرہ اور سورت میں 17 مارچ سے 31 مارچ تک کیلئے نائٹ کرفیو لاگو کیا گیا ہے ۔ وہیں ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ 16 مارچ یعنی منگل کی رات 12 بجے ( سوموار دیر رات ) سے صبح چھ بجے پری نائٹ کرفیو رکھا گیا ۔ وہیں اس کے بعد 17 مارچ سے نائٹ کرفیو کا وقت رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کا ہوگا ۔ سرکار نے یہ قدم گزشہ کچھ دنوں سے گجرات میں بڑھ رہے کورونا معاملات کے پیش نظر اٹھایا ہے ۔