بھنڈ : مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دبنگوں نے ایک دلت کنبہ کو گاوں کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے سے روک دیا ، جس کی وجہ سے دلت کنبہ کو مجبورا اپنے گھر کے سامنے ہی آخری رسومات ادا کرنی پڑیں۔ یہ واقعہ بھنڈ ضلع میں اینڈوری تھانہ علاقہ کے لوہری میں پورا گاوں میں پیش آیا ہے۔ یہاں رہنے والے 60 سالہ کپتان والمیکی کی طویل علالات کے بعد گوالیار میں موت ہوگئی تھی ۔ بیٹا رامتور آخری رسومات کیلئے بات کی لاش گاوں لے کر پہنچا ، جہاں شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کی تیاریاں کی جارہی تھیں، مگر اسی درمیان کچھ دبنگ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے دلت کنبہ کو وہاں سے بھگا دیا۔ بیٹا کا کہنا ہے کہ دبنگوں کی مخالفت اور دھمکی کی وجہ سے اہل خانہ نے گھر کے باہر ہی اپنے والد کی آخری رسومات ادا کی ۔ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے ، لیکن اس وقت تک دلت کنبہ آخری رسومات ادا کرچکا تھا ۔ سینئر افسروں کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچے پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے رپورٹ طلب کی گئی اور رپورٹ کی بنیاد پر اگلی کارروائی کی جائے گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔