اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر : اب مدھیہ پردیش میں سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی اختیاری مضمون کے تحت اردو کی تعلیم کرسکیں گے حاصل

    مدھیہ پردیش محکمہ تعلیم نے ریاست کے کالجوں میں اردو تعلیم کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نئے فیصلہ سے اب سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی اختیاری مضمون کے تحت اپنی شیریں زبان اردو کی  تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

    مدھیہ پردیش محکمہ تعلیم نے ریاست کے کالجوں میں اردو تعلیم کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نئے فیصلہ سے اب سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی اختیاری مضمون کے تحت اپنی شیریں زبان اردو کی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

    مدھیہ پردیش محکمہ تعلیم نے ریاست کے کالجوں میں اردو تعلیم کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نئے فیصلہ سے اب سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی اختیاری مضمون کے تحت اپنی شیریں زبان اردو کی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش محکمہ تعلیم نے ریاست کے کالجوں میں اردو تعلیم کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے نئے فیصلہ سے اب سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی اختیاری مضمون کے تحت اپنی شیریں زبان اردو کی  تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔ ریاست میں بھی تک صرف آرٹس کے طلبہ کو ہی اردو تعلیم حاصل کرنے کا حق تھا اور سائنس و کامرس کے طلبہ چاہتے ہوئے بھی اردو تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے تھے۔ حکومت کے فیصلہ کا بزم ضیا نے خیر مقدم کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش بزم ضیا سرونج کے ذریعہ تین سال قبل آرٹس کے علاوہ سائنس اور کامرس کے طلبہ کو بھی اختیاری مضمون کے تحت اردو تعلیم دینے کے مطالبہ کو لیکر تحریک شروع کی گئی تھی جس پر حکومت نے اب مہر لگائی ہے ۔

    بزم ضیا سرونج کے صدر فرمان اللہ خان فرمان ضیائی کہتے ہیں کہ یقینا اردو کو لیکر مدھیہ پردیش حکومت نے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کے اس فیصلہ کا ہم دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اس فیصلہ سے صرف ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا ہے ۔ نیوز 18 اردواس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے تین سال قبل جب اس بات کو لیکر تحریک شروع کی تھی کہ آرٹس کے طلبہ کی طرح سائنس کے طلبہ کو بھی اختیاری مضمون کے تحت اردو کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے ، اس وقت لوگ ہمارے مطالبے پر ہنستے تھے اور یہ کہتے تھے کہ دیوانہ کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے والا ہے ۔ اب جب حکومت نے احکام جاری کردیا ہے تویہی لوگ حیرت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا ۔ حکومت نے تو اپنا کام کردیا ہے اب سائنس اور کامرس کے طلبہ بھی کالج کی سطح پر اختیاری مضمون کے تحت اپنی شیریں زبان اردو کی تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

    وہیں طالب علم سرفراز کہتے ہیں کہ حکومت نے سائنس اور کامرس کے طلبہ کے حق میں اردو کو لے کر بہت بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ سائنس اور کامرس کے طلبہ ابھی تک اردو کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے تھے اور ان کی اسٹریم اردو زبان کی تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں مانع آتی تھی ، اب حکومت نے آرٹس کے طلبہ ہوں یا کامرس سبھی اپنی خواہش کے مطابق اردو زبان کی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    بزم ضیا کے سکریٹری محمد حامد کہتے ہیں کہ حکومت نے تو اپنا کام کردیا ہے ۔ اب اردو والوں کو اپنی بیداری کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے۔ طلبہ سائنس اور کامرس کے ساتھ  اردو کی تعلیم حاصل کریں ، اس کو لے کر تنظیم کی جانب سے ریاست گیر سطح پر تحریک چلائی جائے گی ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ حکومت کے اقدام سے استفادہ کرسکیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: