உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: شوہر نے سل دیا بیوی کا پرائیویٹ پارٹ، پھر ہوا کچھ ایسا ، پولیس بھی رہ گئی حیران

    مدھیہ پردیش: شوہر نے سل دیا بیوی کا پرائیویٹ پارٹ، پھر ہوا کچھ ایسا ، پولیس بھی رہ گئی حیران

    مدھیہ پردیش: شوہر نے سل دیا بیوی کا پرائیویٹ پارٹ، پھر ہوا کچھ ایسا ، پولیس بھی رہ گئی حیران

    Madhya Pradesh News : اے ایس پی انل سونکر نے بتایا کہ 24 اگست کو متاثرہ خاتون تھانہ میں آئی ، اس کی عمر تقریبا 45 سال ہے ۔ اس کا شوہر ہمیشہ اس پر شک کرتا تھا اور اسی شک کی وجہ سے اس نے اس واقعہ کو انجام دیا ۔

    • Share this:
      سنگرولی : مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں شک کی وجہ سے ایک شوہر نے اپنی بیوی کے پرائیویٹ پارٹ کو سل دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ خاتون نے پولیس سے شوہر کو سخت سزا نہ دینے کی گزارش کی ہے ۔ اس کو ڈر ہے کہ اس کی وجہ سے اس کا پورا کنبہ بکھر جائے گا ۔

      یہ واقعہ ماڈا تھانہ علاقہ کے بندھورا چوکی میں پیش آیا ۔ اے ایس پی انل سونکر نے بتایا کہ 24 اگست کو متاثرہ خاتون تھانہ میں آئی ، اس کی عمر تقریبا 45 سال ہے ۔ اس کا شوہر ہمیشہ اس پر شک کرتا تھا اور اسی شک کی وجہ سے اس نے اس واقعہ کو انجام دیا ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے خاتون کا میڈیکل کرایا ۔ خاتون کی حالت فی الحال ٹھیک ہے ۔ جانکاری کے مطابق خاتون کا شوہر علاقہ کا جھولا چھاپ ڈاکٹر ہے ۔

      بتایا گیا ہے کہ خاتون نے شکایت کرنے کے بعد پولیس سے کہا کہ شوہر کو سخت سزا مت دینا ، صرف ڈانٹ کر چھوڑ دینا ۔ اے ایس پی انل سونکر نے بتایا کہ خاتون کی گزارش ہے کہ شوہر کو معافی مل جائے ۔ بیوی کے ساتھ اس کے بچے ، بہو ، بیٹیاں سبھی اس کو چھوڑنے کیلئے کہہ رہے ہیں ۔

      اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس سے سماج میں ان کی حالت خراب ہوجائے گی ۔ معاملہ زیادہ طول پکڑا تو کنبہ بکھر جائے گا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 322 ، 324 ، 506 بی ، 498 اے کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد دفعات بڑھائی جاسکتی ہیں ۔

      مشہور وکیل آنند دوبے نے خود کو ماری گولی

      وہیں مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع کے کورٹ کمپلیکس میں جمعہ کی صبح اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب یہاں کے مشہور وکیل آنند دوبے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ لوگوں نے انہیں اسپتال لے جانے کی کوشش کی ، لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ جائے واقعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: