Madhya Pradesh News: عوامی بیداری سے ہی وقف املاک کا کیا جا سکتا ہے تحفظ
MP News: دانشوروں کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے وقف کے تحفظ کے لئے ایک موثر قانون تو بنایا گیا ہے لیکن وقف بورڈ میں حکومت کی جانب سے جن لوگوں کو بیٹھایا جاتا ہے وہ سیاسی بے روزگار ہوتے ہیں اور ان کا مقصد وقف کا تحفظ نہیں بلکہ وقف املاک کے ذریعہ اپنا مفاد پورا کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں سوسائٹی کو بیدار کرکے ہی وقف املاک کا تحفظ کیا جا سکتا ہے ۔
MP News: دانشوروں کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے وقف کے تحفظ کے لئے ایک موثر قانون تو بنایا گیا ہے لیکن وقف بورڈ میں حکومت کی جانب سے جن لوگوں کو بیٹھایا جاتا ہے وہ سیاسی بے روزگار ہوتے ہیں اور ان کا مقصد وقف کا تحفظ نہیں بلکہ وقف املاک کے ذریعہ اپنا مفاد پورا کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں سوسائٹی کو بیدار کرکے ہی وقف املاک کا تحفظ کیا جا سکتا ہے ۔
بھوپال : جماعت اسلامی ہند حلقہ مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام ایک روزہ تعارفی پروگرام برائے وقف اور وقف املاک کو لیکر منعقد کیا گیا۔ بھوپال ھدی کاملیکس باغ دلکشا میں منعقدہ ایک روزہ وقف تعارفی پروگرام میں مدھیہ پردیش کے علاوہ مہاراشٹر اور حیدر آباد کے ذمہ داروں نے شرکت کی اور وقف املاک پر ہو رہے ناجائز قبضہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دانشوروں کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے وقف کے تحفظ کے لئے ایک موثر قانون تو بنایا گیا ہے لیکن وقف بورڈ میں حکومت کی جانب سے جن لوگوں کو بیٹھایا جاتا ہے وہ سیاسی بے روزگار ہوتے ہیں اور ان کا مقصد وقف کا تحفظ نہیں بلکہ وقف املاک کے ذریعہ اپنا مفاد پورا کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں سوسائٹی کو بیدار کرکے ہی وقف املاک کا تحفظ کیا جا سکتا ہے ۔
ممتاز سماجی کارکن وحیدر آباد جماعت اسلامی کے اہم رکن ملک محتشم خان کا کہنا ہے کہ اب تک وقف املاک کے تحفظ کو لیکر مسلمانوں نے وقف بورڈ انتظامیہ پر ہی بھروسہ کیا، لیکن دیکھنے میں یہی آیا کہ جو لوگ وقف بورڈ میں بیٹھائے جاتے ہیں ان کا مقصد وقف املاک کا تحفظ اور قوم کی فلاح نہیں بلکہ سیاسی مفاد ہوتا ہے ۔ یہ لوگ سیاسی طور پر بے روزگار ہوتے ہیں اور اپنی پارٹی کے نظریہ کو ہی سامنے رکھ کر ہی کام کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حالت تو بدلتی ہے مگر وقف بورڈ کنگال ہوتا جا رہا ہے ۔
ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو وقف کے تعلق سے بیدار کیا جائے ۔ جب عوام بیدار ہوں گے اور اس کی اہمیت و افادیت کو سمجھیں گے تو وہ خود آگے بڑھ کر وقف املاک کا تحفظ کریں گے۔ وقف اور وقف املاک کو لیکر تعارفی پروگرام صرف مدھیہ پردیش میں ہی نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر چلایا جائے گا تاکہ پورے میں عوامی بیداری کے ذریعہ وقف املاک کا تحفظ کیا جاسکے ۔ بھوپال میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں جس طرح سے عام لوگوں نے وقف کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے ہمارے مشن کو تقویت ملی ہے ۔
جماعت اسلامی ہند کے صوبائی صدر ڈاکٹر حامد بیگ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ کے معاملہ کو صرف بورڈ کے ذمہ داران پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔ مسلم کمیونٹی نے بورڈ اور بورڈ کے ذمہ داران پر حد سے زیادہ انحصار کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ستر فیصد سے زیادہ وقف اراضی پر نا جائز قبضہ ہے ۔ ہمیں مسلکی اختلاف سے اوپر اٹھ کر وقف املاک کے تحفظ کو لیکر خود بھی بیدار ہونا ہوگا اور اس کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہاں پر لوگوں نے دلچسپی دکھائی ہے وہ خوش آئیند پہلو ہے ۔ ان شا اللہ اس طرح کے پروگرام کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہر شخص اس کو اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھ کر کام کرے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔