உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : نیوز 18 اردو کی مہم لائی رنگ، بھوپال گیس متاثرہ بیوہ خواتین پینشن جاری

    مدھیہ پردیش : نیوز 18 اردو کی مہم لائی رنگ، بھوپال گیس متاثرہ بیوہ خواتین پینشن جاری

    مدھیہ پردیش : نیوز 18 اردو کی مہم لائی رنگ، بھوپال گیس متاثرہ بیوہ خواتین پینشن جاری

    بھوپال گیس سانحہ کی متاثرین بیوہ خواتین کی پینشن کو لے کر نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ گیس راحت نے آج پینشن جاری کردی ہے ۔ پینشن جاری کرنے کے موقع محکمہ گیس راحت و بازآبادکاری سینٹر میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جہاں وزیر گیس راحت وشواس سارنگ نے گیس متاثرہ بیوہ حواتین کے اکاؤنٹ میں پینشن جاری کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال : نیوز 18 اردو کی مہم نے ایک بار پھر اپنا رنگ دکھایا ہے ۔ بھوپال گیس سانحہ کی متاثرین بیوہ خواتین کی پینشن کو لے کر نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ گیس راحت نے آج پینشن جاری کردی ہے ۔ پینشن جاری کرنے کے موقع محکمہ گیس راحت و بازآبادکاری سینٹر میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جہاں وزیر گیس راحت وشواس سارنگ نے گیس متاثرہ بیوہ حواتین کے اکاؤنٹ میں پینشن جاری کی ۔

    واضح رہے کہ گیس متاثرہ بیوہ خواتین کی بائیس ماہ سے پینشن رکی ہوئی تھی ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے تین دسمبر دو ہزار بیس کو بھوپال گیس سانحہ کی چھتیسویں برسی کے موقع پر گیس متاثرہ  بیوہ خواتین کو تاحیات پینشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا ، مگر وقت گزرنے کے ساتھ حکومت خود اپنا وعدہ بھول گئی ۔ نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد حکومت خواب غفلت سے بیدار ہوئی ۔ گیس متاثرین بیوہ خواتین کی پینشن کے معاملہ پر کابینہ میٹنگ میں سات جون کو غور کیا گیا اور کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں اس کے لئے باقاعدہ بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا اور آج گیس متاثرین بیوہ کے اکاؤنٹ میں پینشن جاری کردی گئی ۔

    گیس راحت وزیر وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ آج کا دن کا بڑی خوشی کا دن ہے کہ حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ پوراکیا ۔ ہماری وہ بہنیں جن کے شوہر کی گیس سانحہ میں موت ہوگئی تھی ، ان کو ہماری ہی حکومت نے دوہزار گیارہ میں پینشن جاری کی تھی ، لیکن سابقہ کمل ناتھ حکومت میں پینشن بند کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی ہدایت پر ہماری وہ بہنیں جو بیوہ ہو گئی ہیں ، ان کو تاحیات پینشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج سبھی کے اکاؤنٹ میں رقم جاری کردی گئی ہے اور پینشن کی رقم اپریل ماہ سے جاری کی گئی ہے ۔ گیس متاثرہ بیوہ خواتین کو ایک ہزار روپے ماہانہ پینشن تاحیات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    بھوپال گیس پیڑت مہیلا پینشن بھوگی مورچہ کے صدر بالکرشن نامدیو کہتے ہیں کہ آج یقینا بیوہ خواتین کے اکاؤنٹ میں پانچ پانچ ہزار روپے ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ وقتی راحت تو ضرور ہے ، لیکن سوال یہ ہے کہ جب بیوہ خواتین کی پینشن بائیس ماہ سے رکی ہوئی تھی تو یہ پینشن اسی سال اپریل سے کیوں جاری کی گئی ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے تو تین دسمبر دوہزار بیس کو تاحیات پینشن جاری کرنے کا اعلان کیاتھا۔ حکومت کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیئے اور باقی مہینوں کی پینشن کو ایریئر کے ساتھ جاری کرنا چاہئے ۔

    انہون نے مزید کہا کہ بیوہ خواتین کے حقوق کے لئے نیوز 18 اردو کا شکریہ اداکرنے کے لئے ہمارے پاس لفظ نہیں ہے۔ بس یہی دعا ہے کہ بھگوان پوری نیوز 18 اردو کی ٹیم کو سلامت رکھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: