کھرگون تشدد میں سامنے آیا PFI کنکشن، مدھیہ پردیش بی جے پی صدر کے بیان پر مچا ہنگامہ
کھرگون تشدد میں سامنے آیا PFI کنکشن، مدھیہ پردیش بی جے پی صدر کے بیان پر مچا ہنگامہ
Khargone Violence : کھرگون تشدد میں پی ایف آئی فنڈنگ کو لیکر مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تشدد کے معاملے میں پی ایف آئی فنڈنگ کرتا رہا ہے ۔ پہلے بھی پی ایف آئی نے اس طرح کے معاملوں میں فنڈنگ کی ہے ۔
بھوپال : مدھیہ پردیش کے کھرگون میں دس اپریل کو رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں پی ایف آئی کے کنکشن کا معاملہ نکل کر سامنے آیا ہے۔ کھرگون تشدد میں پی ایف آئی فنڈنگ کو لیکر مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے بڑا بیان دیا ہے۔ ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تشدد کے معاملے میں پی ایف آئی فنڈنگ کرتا رہا ہے ۔ پہلے بھی پی ایف آئی نے اس طرح کے معاملوں میں فنڈنگ کی ہے ۔ وہیں کانگریس نے ایم پی بی جے پی صدر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔ وہیں کھرگون میں پانچویں دن بھی کرفیو جاری رہا ۔ آج پانچویں دن ضروری اشیا کے لئے دو گھنٹے کی مہلت دی گئی ۔
مدھیہ پردیش بی جے پی صدر وی ڈی شرما کہتے ہیں کہ پی ایف آئی بھی فنڈنگ کرتا ہے اور کیا بھی ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہی تو ہے سافٹ نکسلزم۔ یہی وہ دگ وجے سنگھ ہیں جو نکسلواد کا بھی حمایت کرتے ہیں، دہشت گردی کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ ہندستان کی فوج پر سوال کھڑے کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو مدھیہ پردیش کی عوام نے تو نکار ہی دیا ہے لیکن سونیا جی نے انہیں آندولن کا انچارج بنایا ہے ۔ ان کے پاس اسی طرح کی پالیسی ہے کہ ملک کے خلاف کیسے ماحول کو بنا سکتے ہیں ۔ ملک کے خلاف کیسے ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور میں نے کل بھی کہا تھا کہ انٹرنیشنل سازش میں دگ وجے سنگھ ہیں اور ان کی سخت جانچ ہونا چاہئے۔
وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر پی سی شرما نے ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کے بیان کی سخت مذمت کی ہے ۔ پی سی شرما کا کہنا ہے کہ اگر کھرگون تشدد میں پی ایف آئی کی فنڈنگ کا معاملہ ہے تو یہ حکومت کی بڑی ناکامی ہے اور ہماری سیکوریٹی ایجنسی اور خفیہ ایجنسی کیا کر رہی ہیں ۔ در اصل حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس طرح کے بے بنیاد بیان دیتی ہیں تاکہ عوام کے ذہن کو بھٹکایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو وی ڈی شرما کے بیان کی سختی سے جانچ کرنا چاہئے اور بتانا چاہئے کہ وہ کون لوگ ہیں جو پی ایف آئی کو فنڈنگ کر رہے ہیں ۔ کھرگون میں جو بے قصوروں کے مکان توڑے گئے ہیں ، کانگریس ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔