ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال انکاونٹر : پولیس ہیڈ کوارٹر نے لوگوں سے معلومات طلب کیں ، رابطہ نمبر کیا جاری

پولیس ہیڈ کوارٹر کے سرکاری ذرائع کے مطابق گرام اچارپورا کے قریب پولیس سے ہونے والے تصادم کے واقعہ سے متعلق معاملہ تھانہ گونگا میں درج ہے۔اس کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2016 07:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال انکاونٹر : پولیس ہیڈ کوارٹر نے لوگوں سے معلومات طلب کیں ، رابطہ نمبر کیا جاری
Getty Images

بھوپال : مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سنٹرل جیل سے محافظ کا مبینہ طور پر قتل کرکے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے آٹھ مشتبہ کارکنوں سے پولیس تصادم کے معاملے میں تحقیقات کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر نے لوگوں سے معلومات مانگی ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کے سرکاری ذرائع کے مطابق گرام اچارپورا کے قریب پولیس سے ہونے والے تصادم کے واقعہ سے متعلق معاملہ تھانہ گونگا میں درج ہے۔اس کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے سلسلے میں اگر کسی شخص کو کوئی معلومات ہے اور وہ اپنا بیان درج کرانا چاہتا ہے تو وہ دفتری اوقات صبح 10 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک موبائل نمبر 7587602143 یا 7049153870 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ سی آئی ڈی کے دفتر میں بھی اس کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سنٹرل جیل سے دیوالی کی رات سیمی کے ملزم فرار ہو گئے تھے۔ ان کے فرار کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر بھوپال پولیس نے سبھی کو تصادم میں مار گرایا تھا۔

First published: Nov 04, 2016 07:38 PM IST