ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

فلورٹیسٹ سے پہلے کمل ناتھ نے گورنر کو سونپا استعفیٰ

مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔

  • Share this:
فلورٹیسٹ سے پہلے کمل ناتھ نے  گورنر  کو سونپا استعفیٰ
مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔

مدھیہ پردیش کا سیاسی ڈرامہ 17 دن بعد ختم ہوگیا ہے۔ فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھنے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ استعفیٰ کے اعلان سے پہلے کمل ناتھ نے بی جے پی پر کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یاد رکھے کہ کل اور پرسو بھی آئے گا۔ سب حقیقت سامنے آئے گی۔


فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھنے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے۔ سی ایم نے کہا کہ وہ گورنر لا جی ٹنڈن کو استعفیٰ سوپیں گے۔ انہوں نے کہا، میں نے طے کیا ہے کہ میں گورنر کو استعفیٰ دوں گا۔ انہوں نے تقریباً 15منٹ تک میڈیا سے خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کامیابیاں بتائیں اور موجودہ سیاسی حالات کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی کمل ناتھ نے کہا15 مہینوں میں ہم نے کسانون کیلئے کافی کام کیا ہے۔ ہم نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے قدم اٹھائے ہیں۔آخر کار انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفی گورنر کو سوپنے جارہےہیں۔

مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تقریباً 15ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت کا گن طے ہوگیا۔ وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں گورنر کو استعفی دینے کا اعلان کیا۔

First published: Mar 20, 2020 12:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading