سینئرکانگریس لیڈرجیوترادتیہ سندھیاکی پی ایم مودی سے ملاقات،آج بی جے پی ہونگے شامل

انتخابی تشہیر کے دوران دیکھے جاسکتے ہیں جیوتیرادتیہ سندھیا۔(تصویر:فائل فوٹو، نیو ز18)۔

انتخابی تشہیر کے دوران دیکھے جاسکتے ہیں جیوتیرادتیہ سندھیا۔(تصویر:فائل فوٹو، نیو ز18)۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں بی جے پی ہائی کمان کی طرف راجیہ سبھا کا ٹکٹ اور مرکزی کابینہ کااہم قلمدان دینے کا یقین دلایاگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیو تر ادتیہ سندھیا کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں پیر کی شام شروع ہونے والی سیاسی تبدیلیو ں کا دور منگل کو بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ، کانگریس سے ناراض پارٹی کے سینئرلیڈرجیوترادتیہ سندھیا آج بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ، وہ منگل کو وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ انہیں (وزیرداخلہ کی )ہی کی گاڑی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں بی جے پی ہائی کمان کی طرف راجیہ سبھا کا ٹکٹ اور مرکزی کابینہ کااہم قلمدان دینے کا یقین دلایاگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیو تر ادتیہ سندھیا کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا جاسکتا ہے۔


ذرائع کے مطابق ، جیوتیرادتیہ سندھیا اتوار سے ہی بی جے پی کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلی ملاقات کی۔ اس کے بعد ، اگلے دن یعنی پیر کے روز ،سندھیا نے شیوراج سنگھ چوہان سے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھیا کہ چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ ارکان اسمبلی کو بنگلو رو روانہ کروایا تھا اور یہ طیارہ بی جے پی نے بک کیا تھا۔

بتایاجارہاہے کہ سندھیا آج گوالیار پہنچیں گے۔ جہاں ان کے والد مرحوم کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کرینگے۔ اسی دوران کانگریس نے بھی مادھو راؤ سندھیا کی یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا۔ پارٹی کے اپنے ٹویٹرکرتے ہوئے کہا کہ ۔'ہم مدھوراؤ سندھیا کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ 9 بار لوک سبھا کے ممبر رہے اور وزیر ریلوے کی حیثیت سے خدمت انجام دیئے۔


مدھیہ پردیش میں سیاسی ہنگامے کے درمیان ، منگل کو بھوپال میں حکمران جماعت کانگریس اور حزب اختلاف بی جے پی کی ایک میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سہ پہر ہوگی جبکہ کانگریس کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ شام 5 بجے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ادھر بی جے پی کے سینئر لیڈر شیو راج سنگھ چوہان اور ناروتم مشرا منگل کی صبح دہلی سے بھوپال پہنچ گئے ہیں۔ بھوپال ہوائی اڈے پر ، بی جے پی کے پرجوش کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے چوہان اور مشرا کا استقبال کیا۔ چوہان نے ہولی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدھیہ پردیش کا سیاسی بحران کانگریس کا داخلی معاملہ ہے۔

اس کے علاوہ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ٹویٹ میں کہا ، 'یہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے۔ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق مرکزی وزیر مادھو راؤ سندھیا کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ، 'مدھیہ پردیش کے مقبول عوامی رہنما مرحوم مادھو راؤ سندھیا جی کی سالگرہ پر انہیں سلام، وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے مادھو راؤ سندھیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published: