ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

کرونا کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو بڑی راحت، اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک ملتوی

 بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی۔ کرونا کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ سے فی الحال راحت مل گئی ہے۔ اسپیکر نے مدھیہ پردیش اسمبلی کو 26 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔




اسمبلی میں گورنر لال جی ٹنڈن کے خطاب کے آغاز میں ہی ہنگامہ شروع ہو گیا تھا۔ بی جے پی کی طرف سے نروتم مشرا نے گورنر سے کہا کہ جو حکومت اقلیت میں ہے، کیا گورنر اسی حکومت کی تعریف کے قصیدے پڑھنے آئے ہیں؟ اس کے باوجود لال جی ٹنڈن بولتے رہے۔ پھر گورنر نے ایک منٹ سے بھی کم میں اپنے خطاب کو ختم کر دیا۔ انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ ارکان اسمبلی مدھیہ پردیش کے وقار کا تحفظ کریں اور آئینی کے ضوابط پر عمل کریں۔


وزیر اعلیٰ کمل ناتھ بولے۔ ایسے فلور ٹیسٹ غیر آئینی

اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گورنر کو ایک مکتوب بھیجا۔ اس مکتوب میں الزام لگایا گیا کہ بی جے پی نے کانگریس کے کچھ ارکان اسمبلی کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یہاں وہ کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی کا ذکر کر رہے تھے جو فی الحال بنگلورو میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے لکھا کہ ایسی صورت حال میں فلور ٹیسٹ کروانا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔
First published: Mar 16, 2020 11:57 AM IST