உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیم حاصل کرنے والا زندگی کی دوڑ میں کبھی نہیں ہوسکتا ناکام، منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں پروگرام کا انعقاد

    تعلیم حاصل کرنے والا زندگی کی دوڑ میں کبھی نہیں ہوسکتا ناکام، منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں پروگرام کا انعقاد

    تعلیم حاصل کرنے والا زندگی کی دوڑ میں کبھی نہیں ہوسکتا ناکام، منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں پروگرام کا انعقاد

    منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کا جشن اور وشو کرما جینتی کے تحت اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزاز تقریب میں انسٹی کے طلبہ کے ساتھ اساتذہ کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کا جشن اور وشو کرما جینتی کے تحت اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزاز تقریب میں انسٹی کے طلبہ کے ساتھ اساتذہ کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھوپال میں انیس سو تیراسی میں عمل میں آیا تھا، مگر یہ پہلا موقعہ ہے جب انسٹی ٹیوٹ کے سبھی شعبہ میں طلبہ نے صد فیصد مقام حاصل کیا ہے۔

    نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سید افتخار علی نے کہا کہ آج کا دن کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے ۔ منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ جس کا قیام 1983 میں عمل میں آیا تھا ۔ پہلی بار طلبہ نے صد فیصد ریزلٹ حاصل کرکے نہ صرف مقام بنایا ہے بلکہ ادارے کے اساتذہ اور مینجمنٹ کا نام بھی روشن کیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کیا آپ نے دیکھی ہیں بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ تصویریں!


    وشوکرما جینتی کے تحت پروگرام کا انعقاد اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے جشن نے ہماری خوشیوں کے رنگ کو دوبالا کردیا ہے۔ موجودہ دورہ مقابلہ کا اور اسکل کا ہے اور ہم اپنے طلبا کو اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ مقابلہ کے لئے تیار کرتے ہیں تاکہ وہ یہاں سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں اور اپنے ساتھ اپنے گھر کی کفالت کا بھی حصہ بنیں ۔ ہم نے آج اس خوشی کے موقع پر طلبہ کے ساتھ اساتذہ کا بھی اعزاز کیا ہے۔ صد فیصد ریزلٹ حاصل کرنے میں طلبہ کی محنت کے ساتھ اساتذہ کی بھی محنت شامل ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نے لانچ کی نئی لاجسٹکس پالیسی، کہا: پہلے کتوبر چھوڑتے تھے، آج چیتا چھوڑ رہے ہیں


    وہیں اس تعلق سے نیوز18 اردو نے جب ثمیر خان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے سیکنڈ رینک حاصل کی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں آئندہ سال پہلا مقام حاصل کروں ۔

    منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ نازیہ نے نیوز18 اردو سے اپنے احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو مقام حاصل ہوا ہے، اس میں ماں باپ کی دعا اور سرپرستی کے ساتھ اساتذہ کی محنت شامل ہے ۔ اعزاز ملنے سے میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ میں چاہوں گی کی ٹیکنکل ایجوکیشن کے ساتھ اعلی تعلیم حاصل کروں اور اپنی قوم وملک کا نام تعلیم کے میدان میں روشن کروں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: