Ramadan 2023: بھوپال میں یہاں ملتی ہے بہترین کوالیٹی کی پھینی، لوگوں کی لگی رہتی ہے بھیڑ
Ramadan 2023: بھوپال میں یہاں ملتی ہے بہترین کوالیٹی کی پھینی، لوگوں کی لگی رہتی ہیں بھیڑ
Ramadan 2023: میٹھی ڈش کا اپنا ایک منفرد لطف ہوتا ہے۔ اگر رمضان کی بات کی جائے تو پورے مہینے میں کھائی جانے والی پھینی اس وقت بازاروں میں 150 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
بھوپال : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے۔ فرزندان توحید عبادات میں مصروف ہیں ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ رمضان میں بازاروں میں کیا چیزیں اور تیاریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دکانیں کھجور اور پھینی سے سجی ہوئی ہیں۔ لوگ خریداری کیلئے بازار پہنچ رہے ہیں۔ ساتھ ہی آپ کو بتادیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کھجور اور پھینی کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
میٹھی ڈش کا اپنا ایک منفرد لطف ہوتا ہے۔ اگر رمضان کی بات کی جائے تو پورے مہینے میں کھائی جانے والی پھینی اس وقت بازاروں میں 150 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ایسے میں اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ بھوپال کے کسی بھی علاقے میں رہتے ہیں اور آپ پھینی کی خریداری کرنا چاہتے ہیں تو پرانا شہر آپ کے لئے موزوں ترین ہوگا۔ آپ شہر جا کر بہترین پھینی خرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی اسے اپنے سامنے بنتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کو معیار کی فکر نہ ہو۔ دکانیں کھانے پینے کی اشیاء سے سجی ہوئی ہیں۔ رمضان میں پھینی، کھجور، سوئیاں زیادہ خریدی جاتی ہے۔ سوموارہ، اتوارا، چوک کے آس پاس آپ کو ان چیزوں کی بہت سی دکانیں مل جائیں گی اور آپ کو بازار کے دیگر مقامات سے یہاں داموں میں کچھ نرمی ملے گی۔
اطہر علی نے بتایا کہ رمضان المبارک آتے ہی صارفین کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ اور پھینی پورے رمضان میں کھائی جاتی ہے اس لئے اس کی فروخت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔